جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Neelum Valley

وادی نیلم میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ

مظفر آباد:وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر گزشتہ روز پڑنے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ہر طرف ٹھنڈی اور یخ بستہ ہواوں کا راج ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے سیاحتی مقامات پر گزشتہ روز پڑنے والی برف باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، سیاحتی مقام شاردہ،سرگن،اڑنگ کیل، شونٹھراورتاوبٹ میں سیاحوں کی آمدورفعت عارضی طورپربند کردی گئی، رتی گلی پتلیاں اور بابون کی لنک سڑکیں بھی بند ہیں۔

نیلم کے میں شدید سردی کی وجہ سے سیاحوں کی آمد عارضی طور پر بند ہوگئی، وادی میں انٹر نیٹ سروس اور موبائل سروس کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے، مرکزی شاہرائے نیلم رابطہ سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی ہیں۔

وادی نیلم کے علاقہ تابٹ میں سب سیذیادہ سردی درجہ حرارت آج صبح منفی 5 ریکارڈ کیا گیا،مظفرآباد میں 11 راولاکوٹ میں 8 باغ 11 ریکارڈ کیا گیا۔ہٹیاں بالا 11وادی لیپہ میں 4 فارور کہوٹہ 8 درجہ حرارت ریکارڈ کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے آزادکشمیر میں اگلے آٹھ دن موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

About admin

Check Also

عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ

کراچی: 05 اکتوبر 2024، ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے پہلے روز …

Lahore

امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا پہلا دورہ لاہور

لاہور: 04 اکتوبر 2024، – امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی ڈپٹی چیف آف مشن ( …

Pak Link

آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن سے پاکستانی تاجروں کو امیدیں

نان ننگ (شِنہوا) چین ۔ آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن کے نمائشی علاقے میں …

Internet

انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار

کراچی: 21 ستمبر 2024، پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے