جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Lahore High Court

لاہور ہائیکورٹ کا آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کی بجلی کاٹنے کا حکم

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کی بجلی کاٹنے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے لئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ سموگ پر بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل جوڈیشل کمیشن نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سڑکوں پر چھڑکا کے لئے گرانڈ واٹر استعمال کر رہی ہے، جب تک ٹیوب ویل سربمہر نہیں ہوں گے، یہ لوگ باز نہیں آئیں گے، ہم مختلف علاقوں میں پانی کی آلودگی چیک کر رہے ہیں، کرکٹ میچز کے دوران لگائے جانے والے جنریٹرز ماحول دوست ہونے چاہئیں، پاکستان کرکٹ بورڈ کو ہیلوجن لائٹس کو بھی تبدیل کرنا چاہئے۔

کمیشن کے وکیل نے یہ نقطہ بھی اٹھایا کہ جو انڈسٹریز عدالتی حکم پر سِیل ہوئیں وہ بار بار خود ہی سِیل ختم کر رہی ہیں، آخری حل یہی ہے کہ لیسکو ان کی بجلی کاٹ دے۔جسٹس شاہد کریم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے لیسکو کو حکم دیا کہ قانون کی خلاف ورزی پر ان کی بجلی کاٹ دی جائے۔ عدالت نے مزید ریمارکس دیئے کہ سڑکوں پر صاف پانی کے چھڑکاؤ کا ذمہ دار واسا ہے۔ سڑکوں پر چھڑکا ؤ کے لئے نہر یا وضو کا ذخیرہ شدہ پانی استعمال کیا جائے، ہماری بیوروکریسی میں بہت بگاڑ آ چکا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے مزید ریمارکس دیئے کہ ہر آدمی کو نئے سال میں بحیثیت مجموعی پوری دنیا کے لئے کچھ کرنا چاہیے، اگر دنیا بہتر ہو گی تو ہم بہتر ہوں گے۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے