جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Meezan Bank

میزان بینک نے اسلامک فنانس ڈیولپمنٹ پروگرام متعارف کرادیا

کراچی: پاکستان کے معروف اسلامی بینک میزان بینک نے نئے گریجویٹس کیلئے "میزان جستجو” پروگرام متعارف کرایا ہے۔انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن۔سنٹر فار ایکسلنس ان اسلامک فنانس ( آئی بی اے سیف)کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے شروع کیے جانے والا پروگرام ایک مکمل فنڈڈ ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ پروگرام ہے۔ میزان ہاؤس میں تحریری ٹیسٹ کے ذریعے پروگرام کی ابتدائی اسکریننگ کی گئی۔ پروگرام کو طلباء کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی اور مختلف شعبوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں ٹیسٹ میں حصہ لیا۔

میزان جستجو 2ماہ کا سرٹیفکیٹ کورس ہے جو کہ نئے گریجویٹس کو اسلامک بینکنگ اور فنانس میں جامع علم اور مہارت سے آراستہ کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام انڈسٹری میں پروفیشنلزکی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کیلئے وقف ہے۔

اس پروگرام کو جامع حکمتِ عملی کے تحت تیارکیاگیاہے تاکہ اسلامک فنانس میں مہارت رکھنے والے ٹیلنٹ کا ایک پُول تیار کیا جاسکے، جس سے وہ اسلامی بینکوں، تکافل کمپنیوں، مضاربہ کمپنیوں، اسلامک ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور اسلامک بینکنگ ڈویژنز یا ونڈوز میں کیر یئر کے مختلف مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں۔

میزان بینک کے گروپ ہیڈ شریعہ کمپلائنس احمد علی صدیقی نے پروگرام کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میزان جستجو،اسلامک فنانس ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ نوجوانوں کو درست ہنر اور علم کی فراہمی کے ذریعے ہمارا مقصد انڈسٹری میں ٹیلنٹ کے موجودہ خلا کو پُر کرنا ہے۔ یہ پروگرام نئے گریجویٹس کیلئے امید افزا کیر ئیر شروع کرنے اور زیادہ ذمہ داری اور مساوی مالیاتی نظام میں حصہ ڈالنے کی جانب قدم اٹھانے کاکام کرے گا۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے