جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Hajj Policy

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں کے فروغ پر اتفاق

اسلام آباد, 10 اکتوبر 2024: سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کی قیادت میں 130 سرمایہ کاروں کے ہمراہ آئے، اعلی سطحی وفد نے پاک سعودی بزنس فورم میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی وزیراعظم، وفاقی وزراء، بزنس کمیونٹی اور مالیاتی اداروں کے سینئر نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے۔


بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ، نجکاری اور مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات لازوال اور یادگار ہیں اور سعودی حکومت کے تاریخی تعاون کے پاکستان کی معیشت پر دورس اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے مابین ان رابطوں میں اضافے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بزنس فورم کو بزنس ٹو بزنس سرگرمیوں میں اضافے کے لئے اہم پلیٹ فارم قرار دیا۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سرمایہ کاری کی وزارت سعودی بزنس کمیونٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور ایک دوسرے کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئے ہم تیزی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے دوستانہ اور مضبوط معاشی تعلقات موجود ہیں جن میں آنے والے دنوں میں نمایاں اضافہ ہوگااور ہم معاشی ترقی کے نئے دور میں داخل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جغرافیائی اعتبار سے پاکستان سعودی عرب کے لئے جنوبی و وسطی ایشیا سے "گیٹ وے”ثابت ہو سکتا ہے، ہمارے پاس گہرے پانیوں والی بندرگاہیں ہیں اور پاکستان کے راستے ایشیا سے یورپ تک زمینی رابطہ ممکن ہے جبکہ یہ تمام عوامل خطے میں کاروباری حجم کو بڑھانے میں معاونت کر سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ سی پیک سے بھی پاکستان کو معاشی برتری حاصل ہوئی ہے اور انفراسٹرکچر میں مزید بہتر لا کر تجارتی سرگرمیوں کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اس کانفرنس کے انعقاد کو دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے لئے سود مند قرار دیا جس میں مفاہمت کی کئی ایک یادداشتوں پر دستخط ہوں گے اور نئے معاہدوں سے د و طرفہ ترقی ممکن ہو سکے گی۔ عبدالعلیم خان نے سعودی وزیر شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انہیں اپنے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی جس سے بالخصوص پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔


مزید برآں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ سعودی وفد سے اجلاس منعقد کیا جس میں حکومتی سطح پر دو طرفہ سرگرمیوں کو بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر اتفاق کیا گیا۔سعودی حکام، مالیاتی اداروں اور عالمی مالیاتی تعاون کے ڈائریکٹرز نے بھی اس اجلاس میں شرکت کی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی حکومت اور شاہی خاندان کے لئے تہنیتی جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان کے لئے اُن کے تعاون پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے