کراچی 12 اکتوبر 2023: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان کے معاشی حالات کی بہتری میں دیگر ممالک بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ایکسپو سینٹر میں فیکٹ ایگزیبیشنز کے تحت تین روزہ پاکستان کی سب سے بڑی پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکجنگ کی 20 ویں بین الاقوامی پلاسٹک پرنٹ پیک پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
نمائش کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی گورنر سند کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای اوسلیم خان تنولی اور انڈسٹری کے نامور شخصیات بھی مو جود تھیں۔
اس موقع پرگورنر سندھ نےفیکٹ ایگزیبیشنز اس کاوش کو سہراتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کےذریعے سے پلاسٹک،پرنٹنگ اینڈ پیکجنگ کے شعبوںمیںکام کرنے والی مقامی اورغیرملکی کمپنیوںکونہ صرف باہمی روابط استوار کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس نمائش سے متعلقہ پاکستانی انڈسٹری کو دنیا بھرمیںان شعبوںمیںاستعمال ہونےوالی جدید ٹیکنالوجی سے متعارف ہونے کا بھی موقع ملے گے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اصل چہرہ تجارت اور قلم ہے۔جسے دکھاکر ہم سرمایہ کاروںکوبلاسکتے ہیں ہم سب نےمل کر ان حالات کا سامنا کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کو فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہیے۔
سلیم خان تنولی نے کہا کہ پاکستان میں یہ نمائش گزشتہ 20 سالوں سے تسلسل کے ساتھ منعقد کی جارہی ہے اس کے نمائش کے ذریعے جدید اور نئی ٹیکنالوجی پاکستان میں متعارف ہوئی ہیں۔نمائش میںآسٹریا،چین،اسپین،جرمنی، سوئٹزرلینڈ،تائیوان اوراٹلی سمیت 15 ممالک کی 250 سے زائدکمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔ نمائش کا مقصد دنیا بھرمیں ان شعبوںمیں ہونے والی ترقی اوربہترین طریقوںکو پاکستان میںروشناس کرانا اورکاروبار کے نئے مواقع پیدا کرنا اورپہلے سے موجود تجارتی تعلقات کو بھی مزیدمضبوط بنانا ہے