کراچی، 01 نومبر، 2023: تھر فاؤنڈیشن نے ولیج الیکٹریفیکیشن پروجیکٹ (وی ای پی) کے تحت تھر کول بلاک ٹو میں قائم ایک یزار سے زائدگھروں میں سولر سسٹم کی تنصیب کے ذریعے بجلی کے فراہمی کے منصوبے پر کام کا آغاز کر دیا ہے ۔
اس منصوبے کے ایک حصے کے طور پر، مجموعی طور پر ایک ہزار 35 گھرانے مستفید ہوں گے یہ منصوبہ خطے کے دیہاتوں کے لیے پیشرفت اور ترقی کی امید افزا تصویر پیش کرتے ہیں۔
منصوبے کا افتتاح سی ای او سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی عامر اقبال نے تھر کول بلاک ٹو میں منعقدہ تقریب میں کیا جبکہ اظہر ملک (ڈائریکٹر سائٹ )، فرحان انصاری (جی ایم تھر فاؤنڈیشن)، فضل تھیبو (جی ایم ای پی ٹی ایل)، اور طارق فرید (جی ایم تھر فاؤنڈیشن)۔ اس موقع پر جی ایم ایڈمن حبکو) بھی موجود تھے۔
"تھر کول بلاک ٹو پہلے ہی ملک میں تیس لاکھ گھرانوں کو بجلی فراہم کر رہا ہے، اور ویلج الیکٹریفیکیشن پروجیکٹ) کے تحت، ایلک یزار سے زائد گھرانوں کو شمسی توانائی فراہم کی جائے گی، جب کہ تھر فاؤنڈیشن کے پیشہ ورانہ تربیتی اقدام کے تحت تربیت یافتہ نوجوان مقامی کارکن کام کریں گے۔
اس منصوبےکے حوالے سےعامر اقبال نے کہا، "مجھے امید ہے کہ اس اقدام سے تھر بلاک کے رہائشیوں کے لیے سماجی و اقتصادی مواقع بڑھیں گے۔”
بعد ازاں ویلج امپروومنٹ پروگرام کے تحت 40 مستحق خاندانوں بشمول معذوروں، بیواؤں اور ضرورت مند افراد میں گرانٹ کے چیک بھی تقسیم کیے گئے۔