جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Saudia Arabia

سعودیہ کی جانب سے شاندار سعودی تقریب میں گلوبل کنیکٹیویٹی کا فروغ

سعودی عرب:07 اکتوبر 2024، سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے سعودی ٹریول اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ شاندار سعودی تقریب میں بھر پور شرکت کی ۔ بھارت کے شہر مبنی میں منعقدہ اس 9 روزہ تقریب میں سعودی عرب کی مختلف ثقافتی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا، تا کہ بھارت کو سعودی عرب کی ثقافت سے روشناس کرایا جا سکے ۔ 25 ستمبر سے 12 اکتوبر تک جاری رہنے والی اس 9 روزہ تقریبات میں عوام نے بھر پورد پیچسپی لی۔

اس تقریب میں سعودیہ کی شرکت سعودی وژن 2030 کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہوتے ہوئے دنیا کو مملکت تک پہنچانے کے اپنے وسیع تر مقاصد کے طور پر تھی۔ سعودیہ نے اس تقریب میں اپنی عالمی معیار کی پراڈکٹس اور سروسز کے ساتھ ان منفرد تجربات اور مواقعوں کو اجاگر کیا جو سعودی عرب اپنے بین الاقوامی مہمانوں کو پیش کرتا ہے۔ سعودیہ کے چیف کمرشل آفیسر آروڈ ون زو موہلر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اس شاندار سعودی تقریب میں شرکت

اور سعودی ٹریول اتھارٹی اور سعودی وژن 2030 کا حصہ بننا ہمارے لئے انتہائی خوشی کی بات تھی۔ اس تقریب نے ہمیں بین الاقوامی شرکاء کے ساتھ گھل ملنے اور اپنی اعلیٰ و معیاری پراڈکٹس اور سروسز کی نمائش کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کیا۔ ہمیں اپنے مہمانوں کے ساتھ وقت گزار نے اور سعودیہ کے غیر معمولی تجربے کا اشتراک کرتے ہوئے دلی خوشی ہوئی۔

SS

About Eisha

Check Also

PAK CHINA

وزیر اعظم شہباز شریف کا چینی شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا عہد

کراچی، 08 نومبر 2024: پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے 6 نومبر 2024 کو …

CIIE

چین اپنی وسیع مارکیٹ کو دنیا کے لیے بہترین مواقع میں تبدیل کرے گ

شنگھائی (شِنہوا)،06 نومبر 2024: چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ چین …

Ethiopia

ایتھوپیا دنیا کا پہلا ملک بننے جا رہا ہے جو روایتی فیول گاڑیوں پر پابندی عائد کرے گا

ایتھوپیا، 06 نومبر 2024: ایتھوپیا کی حکومت نے عالمی سطح پر ماحولیات کی حفاظت اور …

Aramco

آرامکو نے پاکستان میں اپنا دوسرا فلنگ اسٹیشن اسلام آباد میں کھول دیا

اسلام آباد، 05 نومبر 2024: دنیا کی سب سے بڑی آئل کمپنی سعودی آرامکو نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے