کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمت اور مقامی سطح پر طلب کی کمی کے باعث اسٹیل مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان میں اسٹیل مصنوعات کی قیمت میں فی ٹن 45 ہزار روپے ہوگئی ہے جس ایک بڑی وجہ عالمی منڈی میں خام مال کی قیمت میں کمی ہے۔
کولڈ رولڈ کوئل (سی آرسی)کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 500 روپے فی ٹن جبکہ ہاٹ ڈپڈ گیلو انائزڈ کوائل (ایچ ڈی جی سی)کی نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار 800 روپے فی ٹن ہوگئی ہے۔قیمتوں میں نمایاں کمی کی ایک وجہ مقامی سطح پر تعمیراتی شعبہ میں طلب گھٹی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں موسم گرما کے اختتامی مہینوں کے دوران مزید کٹوتیوں کی توقع ہے۔