جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
smog

پنجاب میں سموگ پر قابو پانے کے لیے بین الاقوامی وفد کی خدمات طلب

لاہور : نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ سموگ بڑھنے کی اصل وجوہات سامنے لانے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا ہے، سنی سنائی باتوں اور قیاس آرائیوں کے ذریعے اسموگ پر قابو نہیں پا سکتے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد اسموگ کا اجلاس ہوا، جس میں اسموگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سموگ بڑھنے کی اصل وجوہات سامنے لانے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے سٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اور بتایا گیا ہے کہ چین کے ماہرین ماحولیات کی خصوصی ٹیم اگلے ہفتے لاہور آئے گی۔اس موقع پر نگراں وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہمارے پاس اسموگ بڑھنے کی وجوہات کی مستند ریسرچ ہی نہیں، ہم صرف سنی سنائی باتوں اور قیاس آرائیوں کے ذریعے اسموگ پر قابو نہیں پا سکتے۔نگراں وزیراعلی نے غیر معیاری پیٹرول و ڈیزل فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان اور سڑکوں پر پانی کے چھڑکا کی بجائے سڑکوں سے مٹی کو مکمل طور پر صاف کرنے کا حکم دیا۔بعد ازاں محسن نقوی نے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا بھی تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کا مجموعی طور پر 60فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، سدرن لوپ تھری 31جنوری کو ٹریفک کیلئے کھول دی جائے گی۔

About admin

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے