جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Babar Azam

یو فون نے بابر اعظم کو برانڈایمبسڈرمقررکر دیا

اسلام آباد۔ 04 اکتوبر2023: پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کام ادارے، پی ٹی سی ایل گروپ پی ٹی سی ایل و یوفون نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ء کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کی سپورٹ اور قوم کے کرکٹ کے بے مثال جذبے کے اظہار کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑیوں ، بابر اعظم، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرلیا ہے۔
دنیا کے نمبر ۱ بلے باز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم یوفون کے موجودہ برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، جو کمپنی کی نئی مارکیٹنگ مہم ‘یو تو بابر ہے’ میں شامل ہیں، جس کا مطلب ہے کہ یوفون اور اس کے صارفین دونوں ہی شاندار صلاحیتوں اور اعلیٰ عزم کے مالک ہیں، اور اپنے اپنے شعبوں میں عالمی نمبر ۱ ون ڈے بلے باز کی طرح شاندار ترقی اور عروج حاصل کرنے کے اہل ہیں ۔ یہ مہم ایک ایسے اہم موڑ پر سامنے آئی ہے جب پوری قوم پرآئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے جوش کا غلبہ ہے ۔ ٹورنامنٹ میں بابر اعظم بحیثیت کپتان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔


یہ مارکیٹنگ مہم بنیادی طور پر بابر اعظم کے ناقابل تسخیر جیت کے جذبے کو اجاگر کرتی ہے اور ہر پاکستانی کو ترغیب دیتی ہے کہ وہ ذاتی و پیشہ ورانہ کامیابی کے لئے اپنے اندر چھپے ’ناقابل تسخیر بابر‘ کو تلاش کریں۔ پی ٹی سی ایل گروپ کی تخلیقی ٹیموں نے ٹی وی کمرشل (ٹی وی سی) کو بڑی مہارت کے ساتھ تیار کیا ہے جس میں بابر اعظم کی اسکرین پر موجودگی، کرکٹ میں مہارت اور اپنے کھیل میں بہتری کی مسلسل لگن کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

اس میں ایک شاندار ترانہ بھی ہے جو ترغیب دیتا ہے کہ بابر اعظم کی طرح کوئی بھی شخص اپنی بھرپور توجہ، مضبوط عزم اور اپنے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل کوشش کے ذریعے کامیابی حاصل کر سکتا ہے۔
یہ آواز اور تصویری لحاظ سے مکمل اور شاندار کمرشل ہے جو ناظرین کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حمایت میں سب کا جذبہ بڑھائے گا۔ جبکہ اس میں شامل ترانہ ’دھاڑ لے‘ میدان میں بہادری سے مشکلات کا سامنا کرنے کے قوم کے جذبے اور کھلاڑیوں کی توانائی کااظہار ہے ۔

یہ کمرشل یوفون کے ‘پاکستانی’ برانڈ کی شناخت کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ قوم کی خوشی، یکجہتی اور جشن کے لمحات میں کمپنی کی مستقل شمولیت کی بھی یاد دلاتا ہے۔
اسی طرح پاکستان کے تیز رفتار گیند باز حارث رؤف اور نسیم شاہ پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کے برانڈ ایمبیسیڈر بن گئے ہیں۔ حارث رؤف اور نسیم شاہ کا شمار دنیا کے تیز ترین اور خطرناک ترین گیند بازوں میں ہوتا ہے۔ دونوں کھلاڑی اپنی برق رفتار گیند بازی کے باعث کھیل میں عروج حاصل کرچکے ہیں جنہیں لاکھوں شائقین کی محبت اور پذیرائی حاصل ہے۔ ان کا یہ جذبہ پی ٹی سی ایل فلیش فائبر کے ساتھ مشترک ہے ، جو نہ صرف پاکستان میں تیز ترین انٹرنیٹ ، بلکہ اپنے صارفین کو ڈیٹا کنکٹیویٹی کے لحاظ سے ایک بے مثال تجربہ بھی فراہم کرتا ہے۔ پی ٹی سی ایل گروپ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ٹورنامنٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے اور امید کرتا ہے

About admin

Check Also

Arshad Nadeem

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 4 سال کیلئے اوپو پاکستان کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد

کراچی(این این آئی)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کے …

Arshad Nadeem

میزان بینک نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

کراچی: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو …

ILT

آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

شارجہ: (16 فروری 2024) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن …

Young Tenis Player

جوان ٹینس پلئیر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلئیر زینب علی نقوی اسلام آباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے