کراچی: 2 اکتوبر 2024، کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ڈاکٹر ذاکرنائیک کے عوامی خطاب کے مقام میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکورٹی اداروں نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کو کھلے مجمع میں خطاب سے منع کیا گیا، جس کی بنیاد پر اب ڈاکٹر ذاکر نائیک جامعہ بنوریہ عالمیہ میں صرف مخصوص علماء اور بیرون طلباء سے ملاقات کریں گے۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک کا عوامی خطاب بھی اب باغ جناح گراؤنڈ میں نہیں ہوگا بلکہ عوامی خطاب کے لئے 5 اور 6 اکتوبر کو بحریہ آڈیٹوریم میں انتظام کیا جائے گا۔