کراچی، 17 اکتوبر 2024: گیزر چارجز کی وصولی کے نام پر ایس ایس جی سی نے لاکھوں صارفین کو اضافی بل بھیج دی
ایس ایس جی سی نے صارفین کو کونیکل بیفل کے نام پر 2085 روپے کے اضافی بل بھیج ڈالے
32 لاکھ صارفین کے نیٹ ورک میں اب تک لاکھوں صارفین اضافی بل سے پریشان
صارفین گیزر استعمال کرتے ہیں یا نہیں بل میں اضافی پیسے بھیج دیئے گئے
صارفین کی شکایت پر اوگرا نے وضاحت جاری کردی
گھریلو گیس صارفین کے بلوں میں کمی اور تحفظ کے لیے روایتی گیس گیزر میں کونیکل بافل لگانے کی اجازت دے دی ہے۔ترجمان اوگرا
اگر کسی صارف کے پاس گیزر نہیں ہے اور پھر بھی چارج کیا جا رہا ہے تو وہ کمپنی یا اوگرا سے شکایت کر سکتا ہے۔ترجمان اوگرا
صارفین کے احتجاج کے بعد ایس ایس جی سی نے بھی وضاحت جاری کردی
شہر میں کونیکل بیفل کے لئے سروے کیا گیا ۔ایس ایس جی سی حکام
ایس ایس جی سی نے بیفل کی تنصیب کے حوالے سے کونٹیریکٹرز بھی نامزد کردیے ہیں ۔ترجمان
شہر میں ٹھیکیداروں نے بیفل کی تنصیب بھی شروع کردی ہے
۔ترجمان
صارفین جنہیں کونیکل بیفل کے معاملے میں شکایات ہیں وہ قریبی فیسلیٹیشن سینٹر سے رابط کریں ۔ایس ایس جی سی ترجمان
کونیکل بیفل کی تنصیب سے متعلق چارجز اوگرا کی منظوری کے بعد کی گئی ہے ۔