جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Bank

حج درخواستوں کے لئے بینک برانچیں ہفتہ اور اتوار کو کھولنے کا اعلان

کراچی: حج 2024ء کے لیے درخواستیں مع واجبات جمع کرنے کے لیے مجاز بینکوں کی برانچیں ہفتہ اور اتوار کو کھلی رہیں گی۔
بینک دولت پاکستان نے عازمینِ حج کو حج 2024ء کے درخواست فارم اور واجب الادا رقم جمع کرانے میں سہولت دینے کی خاطر وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر 15 مجاز بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی تمام مقررہ برانچیں ہفتہ اور اتوار (یعنی 9 دسمبر اور 10 دسمبر 2023ء) کو صبح 9 بجے سے 2 بجے دوپہر تک کھلی رکھیں۔

قبل ازیں حج پالیسی کے حوالے سے وزارتِ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی نے 15 بینکوں (جن کے نام نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک، بینک آف پنجاب، بینک الفلاح، زرعی ترقیاتی بینک، فیصل بینک، عسکری بینک، بینک الحبیب، حبیب میٹروپولیٹن بینک، سونیری بینک، میزان بینک اور بینک اسلامی ہیں) کو اجازت دی تھی کہ وہ حج 2024ء کے لیے ملک بھر میں عازمین سے درخواست فارم مع واجب الادا رقم 27 نومبر 2023ء سے 12 دسمبر 2023ء تک وصول کر سکتے ہیں۔
***

About admin

Check Also

SBP

اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

کراچی، 15 نومبر 2024: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی …

MB

میزان بینک کا برانچ نیٹ ورک ایک ہزار سے تجاوز کر گیا

کراچی، 24 اکتوبر 2024: میزان بینک نے اپنے برانچ نیٹ ورک میں ایک اہم سنگ …

MB

میزان بینک کو 9 ماہ میں 77.5 ارب روپے کا منافع

میزان بینک لمیٹڈ (ایم ای بی ایل) نے 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مالی …

SBP

دو برس کی مشکلات کے بعد ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن

کراچی، 18 اکتوبر 2024: بینک دولت پاکستان نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے