جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
IT Classes in Sindh Governor House

گورنر ہاوس کراچی میں آئی ٹی کلاسز کا باقاعدہ آغازہوگیا

کراچی: گورنر سندھ کی رہائشگاہ گورنر ہاوس کراچی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک اور وعدہ پورا کر دیا اور گورنر ہاوس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔یہ کلاسز روز کی بنیاد پر اور تین شفٹوں میں ہوں گی جن میں پہلی شفٹ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے، دوسری شفٹ دوپہر 2 سے شام 5 بجے تک جب کہ تیسری شفٹ شام 7 سے رات 10 بجے تک ہوگی۔ترجمان گورنر سندھ کے مطابق پچاس ہزار آئی ٹی کے طالب علموں کی کلاسز گورنر ہاس میں ہوں گی۔

جدید آئی ٹی کورسز کی کوئی فیس نہیں ہے تاہم طالب علم وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور اپنے ایڈمٹ کارڈ پر درج شیڈول کے مطابق وقت پر گورنر ہاوس آئیں۔دوسری جانب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کلاسز کے آغاز پر طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورس مکمل کرنے کے بعد آپ نوکری فراہم کرنے والے بن جائیں گے، یہ تمام چیزیں کرنے کا مقصد نوجوانوں کا مستقبل سنوارنا ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ دنیا کے ساتھ چلنے کیلیے ہمیں ترقی کی جانب بڑھنا ہے۔

گزشتہ چھ ماہ سے ہم اس پراجیکٹ پر دن و رات کام کر رہے تھے اور ان تمام سہولتوں کے لیے اپنی جیب اور دوستوں سے فنڈز جمع کیے۔انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں گورنر سندھ رہوں یا نہیں مگر آپ سب کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے طالبعلموں سے یہ وعدہ بھی لیا کہ وہ دل لگا کر کورس مکمل کریں گے۔

About admin

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے