اسلام آباد: وزارت صنعت سوزوکی، ہونڈا اور ٹویوٹا کے درآمدی لائسنس منسوخ کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے ۔
وزارت صنعت کے ایک اہلکار نے واضح کیا کہ گاڑیاں بنانے والی ان کمپنیوں کے لائسنسوں کی معطلی سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں اور یہ صرف درآمدی کوٹہ کی دوبارہ تصدیق کا معاملہ ہے۔ مختلف میڈیا آوٹ لیٹ نے غلط خبر دی تھی کہ حکومت نے تین بین الاقوامی کار برانڈز کے درآمدی لائسنس منسوخ کر دیے ہیں۔
ایک عہدیدار نے ایک مقامی بتایا، "بڑے مسائل مقامی سطح پر پیداواری صلاحیت کو نہ بڑھانا اور پاکستان کی آٹو پالیسی کے تحت تیار کی گئی مصنوعات کے ایک مخصوص حصے کی برآمدات تھیں۔
دوسری جانب، وزارت صنعت و پیداوار کو ملک میں کام کرنے والے 11 آٹو مینوفیکچررز کے درآمدی کوٹہ کا جائزہ لینے، 90 روز کے لئے توسیع کرنے اور اسے دوبارہ درست کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ہدایات اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی ) نے دیں ہیں۔
مزید برآں، وزارت کو ان مینوفیکچررز کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ لوکلائزیشن اور برآمدی ذمہ داریوں پر عمل پیرا ہیں۔
مزید برآں، انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ کے ایک اہلکار نے بھی لائسنسوں کی معطلی کے بارے میں میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مطلوبہ اہداف کو پورا کرنے میں ناکامی کے بعد ان کے درآمدی کوٹے کی دوبارہ تصدیق نہیں کی گئی۔