اسلام آباد:پاکستان کے مشہور فوڈ برانڈ،چیزئیس نے موبائل والیٹ جاز کیش کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے 20 فیصد کیش بیک آفر متعارف کروا دی ہے ۔
جاز کیش اڑھائی کروڑ کسٹمربیس کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا موبائل والیٹ ہے جس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ ہے۔ چیزئیس کی جانب سے اپنے صارفین کے لیے یہ تعاون،فوڈ زکی دنیا میں اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے۔
اپنے معزز صارفین کی سہولت کے لیے چیزئیس نے جازکیش کے ساتھ مل کر ایک مخصوص مدت تک کے لیے یہ پیش کش متعارف کرائی ہے۔ 5 نومبر 2023 تک جاز کیش کے صارفین چیزئیس کے تمام آؤٹ لیٹس پر 20فیصد کیش بیک حاصل کر سکتے ہیں، چاہے وہ کھانا کھائیں، ٹیک اوے کا آرڈر دیں یا ہوم ڈیلیوری کی سروس سے لطف اندوز ہوں۔
چیزئیس کے ہیڈآف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے کہا کہ،”ہم اپنے صارفین کو مزیدار کھانوں کے ساتھ ساتھ شاندار انعامات جیسی بہترین پیشکش پر یقین رکھتے ہیں۔جاز کیش کے ساتھ ہماری یہ شراکت داری اسی عزم کا ثبوت ہے۔ یہ شراکت داری مستقبل میں مزید بہتری کی نشاندہی کرتی ہے اور ہم ہمیشہ نئے نئے امکانات کو تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔“
اس خصوصی پیشکش سے لطف اندوز ہونے کے لیے،چیزئیس کے کسی بھی آؤٹ لیٹ پرجا کر جاز کیش کے ذریعے اپنے آرڈر کی ادائیگی کریں اور 20فیصد کیش بیک کا مزہ لیں۔ چیزئیس کے کھانوں پر بہترین رعایت حاصل کرنے کے اس ناقابل یقین موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایں۔