جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
FFL Mastercard

فاطمہ فرٹیلائزر کا زرعی ادائیگیوں کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے ماسٹر کارڈ کے ساتھ معاہدہ

دبئی: پاکستان کی معروف فرٹیلائزر مینوفیکچرنگ کمپنی”فاطمہ فرٹیلائزر“ اور ادائیگیوں کے حوالے س ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی   ”ماسٹر کارڈ“ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد پاکستان کے زرعی نظام کو جدید بنانا ہے۔ یہ باہمی اشتراک ہزاروں کھاد ڈیلرز اور کسان برادری کے پورے ملک میں پھیلے نیٹ ورک کے درمیان ادائیگی کے لین دین کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز کو یقینی بنائے گا۔

 اس معاہدے کا بنیادی مقصد قومی غذائی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر اور ماسٹر کارڈزرعی شعبے کی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھا کرخوراک کی فراہمی میں اضافہ کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔ یہ تعاون جدید زرعی ٹیکنالوجیز کو لاگو کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرے گا جو فی ایکڑ پیداوار کو بڑھا نے کے ساتھ ساتھ کسانوں کی معاشی صورتحال کوبھی بہتر بنا نے کا باعث بنے گا۔

فاطمہ فرٹیلائزر میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز”رابیل سدوزئی“ نے اس حوالے سے کہاکہ،”فاطمہ فرٹیلائزر پاکستان کے زرعی شعبے کو جدید بنانے پر یقین رکھتی ہے۔ ماسٹر کارڈ کے ساتھ ہمارا تعاون پاکستانی کسانوں کی سماجی اور معاشی خوشحالی اور قومی غذائی تحفظ میں ان کے کلیدی کردار کو اجاگرکرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لائے گا۔“

 ماسٹر کارڈکے وائس پریذیڈنٹ اور کنٹری بزنس مینیجرپاکستان، ارسلان خان نے کہاکہ،”گزشتہ 20 سالوں کے دوران، ماسٹر کارڈ پاکستان کے سرکاری اور نجی شعبے کے اداروں کے لیے مالیاتی شمولیت اور ادائیگی کو ڈیجیٹائز کرنے میں ایک قابل اعتماد پارٹنر بن گیا ہے۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے ساتھ یہ معاہدہ  2025 تک دنیا بھر میں 50 ملین مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (MSMEs) کو ڈیجیٹل معیشت میں لانے کی ہماری کوششوں میں ایک اہم قدم ہے۔ہم مل کر چھوٹے کاشتکاروں کو ان اہم وسائل تک رسائی فراہم کریں گے جس سے انہیں پائیدار زرعی ترقی اور غذائی تحفظ کے حصول میں مدد ملے گی او روہ دیگر لوگوں کی زندگیوں کوبھی بہتر بنانے کا باعث بنیں گے۔“

یہ تعاون پاکستانی کسانوں کی مالی بہبوداور ملک کی زرعی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے حل متعارف کروا کر اور مالی شمولیت کو فروغ دے کر، فاطمہ فرٹیلائزر اور ماسٹر کارڈ پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی، کارکردگی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے