کراچی: 23 ستمبر 2024، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کا فیصلہ اچھا اور بر وقت ہے۔خصوصی گفتگو میں ظفر پراچہ نے کہا کہ بازار میں نقد ڈالرز کی قلت محسوس ہونے لگی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بینک اخراجات سے بچنے کے لیے ڈالرز درآمد نہیں کرتے، ایکسچینج کمپنیز صارفین یا بینکوں کو ڈالرز فراہم کرتی ہیں۔ظفر پراچہ نے کہا کہ بینکوں کو ترسیلات لانے پر سبسڈی دی جاتی ہے، ایکسچینج کمپنیوں کو ورکرز ترسیلات لانے پر کوئی سبسڈی نہیں دی جاتی۔