جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Dry Fruits

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا خشک میوجات فروخت کرنے والوں کیخلاف آپریشن

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سردیوں کی سوغات، ناقص خشک میوجات(ڈرائی فروٹس) فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے فنگس زدہ ناقص ڈرائی فروٹ برآمد ہونے پر 73شاپس کو جرمانے عائد کر دیئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں اسپیشل آپریشن کے دوران 592ڈرائی فروٹس گودام، شاپس کی چیکنگ کی اور فنگس زدہ ناقص ڈرائی فروٹ برآمد ہونے پر 73 شاپس کو جرمانے عائد کیے۔

کارروائیوں کے دوران 8من ناقص خشک میوجات تلف کیے گئے جبکہ 474شاپس،گوداموں کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، فنگس زدہ ایکسپائر ڈرائی فروٹ برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ناقص زائد المیعاد اخروٹ، بادام اور دیگر ڈرائی فروٹ فروخت کے لیے تیار رکھے پائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگے داموں فروخت ہونے والے ڈرائی فروٹس کے معیار پر سخت ایکشن لیا جائے گا، قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر 73 شاپس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید نے کہا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی ہر طرح کی خوراک کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے، زیادہ منافع کی آڑھ میں صحت دشمن عناصر معصوم شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔ شہری غذائیت سے بھرپور خوراک کا چنا یقینی بنائیں، شکایات اور تجاویز کے لیے 1223 پر اطلاع دیں۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے