جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Smuggling

معیشت کی بحالی کیلیے ملک بھر میں اینٹی اسمگلنگ کریک ڈاؤن جاری

کراچی: 11 ستمبر 2024، معیشت کی بحالی کے لیے ملک گیر سطح پر اینٹی اسمگلنگ کریک ڈان کا سلسلہ جاری ہے۔حکومت کی جانب سے ملکی معیشت بحال کرنے کے لیے بڑے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ آٹا، چینی، کھاد اور تیل جیسی اہم اشیا کی اسمگلنگ کے باعث عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ عوام کی سلامتی اور مستحکم معیشت کی خاطر اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیاگیا ہے۔

کریک ڈاؤن کے دوران یکم تا 8ستمبر ملک بھر سے 126.4 میٹرک ٹن چینی، 4 میٹرک ٹن آٹا، 3252سگریٹ کے اسٹاکس، 58کپڑے کے تھان اور 0.959 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوا۔ متعلقہ اداروں نے کراچی سے 1098اورکوئٹہ سے 2154 سگریٹ کے اسٹاکس ضبط کیے۔

اسی طرح ملتان سے 120 اور کوئٹہ سے 6.4میٹرک ٹن چینی ضبط ہوئی، ملتان سے 4 میٹرک ٹن آٹا بھی ضبط کیاگیا۔ ملتان سے 0.002،کراچی سے 0.064اورکوئٹہ سے0.893 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔ ملتان ہی سے10 اورکوئٹہ سے48 کپڑے کے تھان بھی ضبط کیے گئے۔یکم ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 13088.75 میٹرک ٹن کھاد، 3470.106 میٹرک ٹن آٹا،35091.71 میٹرک ٹن چینی، 4337251سگریٹ کے اسٹاکس، 151292 کپڑے کے تھان اور 16.636 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد ہوچکا ہے۔متعلقہ ادارے ملک کو مشکل وقت سے نکالنے کے لیے اسمگلنگ کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کیلیے پرعزم ہیں۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے