جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
BMP Provides Rs 972 million

بینکنگ صارفین کو 972.33 ملین روپے کا ریلیف

کراچی 16 اکتوبر 2023: بینکنگ محتسب پاکستان نے رواں سال کے پہلے نو مہینوں (جنوری تا ستمبر) کے دوران 18,431 شکایات کا ازالہ کرکے بینکنگ صارفین کو مجموعی طور پر 972.33 ملین روپے کا مالیاتی ریلیف فراہم کیا ہے۔

یکم جنوری سے 30 ستمبر 2023 تک بینکنگ محتسب کے دفتر کو 21,852 شکایات موصول ہوئیں جن میں 5,810 شکایات پرائم منسٹر پورٹل سے تھیں۔

لوگوں کو دھوکہ دہی کی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے جو آج کل بہت زیادہ ہیں، بینکنگ محتسب جناب سراج الدین عزیز نے بینکنگ صارفین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی اور مالی معلومات کسی بھی صورت کسی بھی تیسرے شخص کو ظاہر نہ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک کالز موصول ہونے پر، وہ فوری طور پر اپنے بینک کی قریبی برانچ سے رجوع کریں یا بینک کی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے