جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Dollar

پاکستان میں مسلسل پانچویں دن ڈالر تنزلی سے دوچار

کراچی: 16ستمبر 2024، پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں دن ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔آئی ایم ایف قرض پروگرام کی منظوری ملنے کے بعد ملٹی لیٹرل اور بائی لیٹرل فنڈز کے ممکنہ اجرا، انفلوز بڑھنے سے رسد بڑھنے اور عالمی مارکیٹ میں پانڈہ بانڈز متعارف ہونے کی اطلاعات سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 20 پیسے کی کمی سے 277 روپے 96 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔

لیکن سپلائی بڑھتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04 پیسے کی کمی سے 278 روپے 12 پیسے کی سطح پر بند ہوئی، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 280 روپے 75 پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔گزشتہ 7 ہفتوں سے تسلسل کے ساتھ سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ اور خام تیل عالمی قیمتوں میں کمی کا رحجان بھی روپے کے استحکام کا باعث بن رہا ہے۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے