جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
company licenses

کار ساز کمپنیوں کے عارضی بحال لائسنس دوبارہ معطل

اسلام آباد: نگران حکومت میں کارمینوفیکچررز کیخلاف بڑے ایکشن کے بعد دیے جانے والے عارضی ریلیف کی مدت ختم ہونے پر کار مینو فیکچررز کیعارضی طور پر بحال لائسنس دوبارہ معطل ہوگئے-میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل وزارت صنعت و پیداوار نے تین بڑی کار کمپنیوں کے معطل شدہ مینوفیکچرنگ لائسنس 31 دسمبر 2023 تک عارضی بحال کئے تھے۔

ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کیمطابق تین بڑی کارکمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس مستقل بحال کرنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع کے مطابق کار کمپنیوں نے بزنس پلان جمع کرادیا تھا تاہم ابھی تک جمع کرائے گئے پلان پرفیصلہ نہیں ہوا-ذرائع کے مطابق وزارت صنعت و پیداوار نے کار مینیوفیکچررز کے معطل شدہ لائسنس عارضی طور پر بحال کردیئے تھے اور 31 دسمبر2023 تک کار مینوفیکچررز سے بزنس پلان طلب کیا گیاتھا-

اس سے قبل کار منیوفکچررز کیخلاف گاڑیوں کی ایکسپورٹ اور لوکلائزیشن سے متعلق شرائط پوری نہ کرنے پر کارروائی کیتحت تین بڑی کار کمپنیوں کے مینوفیکچرنگ لائسنس معطل کئے گئے تھے-ذرائع وزارت صنعت و پیداوار کے مطابق کارسازکمپنیوں نیگاڑیوں کی مقامی سطح پر پیداوار نہیں بڑھائی اور دو فیصد ایکسپورٹ سے متعلق شرط پوری نہیں کرپائیں -کارساز کمپنیاں گاڑیوں کیآلات واسپیئرپارٹس مقامی سطح پر تیار کرنے کی پابند ہیں۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے