کراچی: 30 اگست 2024 نیشنل بینک آف پاکستان ( این بی پی ) نے مالی شمولیت اور خواندگی کے فروغ کےلئے متحدہ عرب امارات کی بڑی فن ٹیک کمپنی مائی زوئی(مائی زوئی) فنانشل انکلوژن ٹیکنالوجیز کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے۔ اس شراکت داری سے متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر بینک اکاﺅنٹ نہ رکھنے والے پاکستانی شہریوں کےلئے سرحد کے آر پار فنڈ کی منتقلی زیادہ آسان اور قابل رسائی ہوگی۔ شراکت داری سے یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کش مزدور اپنے وطن میں اپنے خاندان اور دوستوں کو چند منٹوں میں ڈیجیٹل طورپر پیسے بھیجوا سکیں گے۔
اس شراکت داری کا مقصداین بی پی کی مالیاتی مہارت اور جامع مالی حل کےلئےمائی زوئیکے غیر متزلزل عزم کو یکجا کرتے ہوئے آسان ، محفوظ اور فوری ریمیٹنس سروسز فراہم کرکے یو اے ای میں بینکنگ سہولیات استعمال نہ کرنے والے افراد اور وطن عزیز میں ان کے خاندانوں کو بااختیار بنانا ہے۔
معاہدہ کی شرائط کے تحت مائی زوئیکے پاکستانی صارفین اپنے مائی زوئیوالٹس سے پاکستان میں اپنے بینی فیشریز کو فنڈز منتقل کرسکتے ہیں۔ این بی پی ان فنڈز کی وصول کنندہ تک تقسیم میں سہولت فراہم کرے گا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مائی زوئیکے سی ای او سید محمد علی نے کہا” ہمیں یو اے ای میں کام کرنے والے پاکستانی مزدوروں کےلئے سرحد کے آر پار فنڈز کی بلارکاوٹ منتقلی میں سہولت دینے کےلئے نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ہم فوری ادائیگی کی خدمات، ہوم ٹرانسفر میں سہولت اور محنت کش مزدوروں اور ان خاندانوں میں مالی خواندگی کے فروغ کے ذریعے مالیاتی رسائی کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ہم مل کر سب کےلئے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کررہے ہیں۔“
این بی پی اور مائی زوئی جامع مالیاتی ایکو سسٹم کی تشکیل کا مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔ ٹیکنالوجی اور جدت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں ادارے بالخصوص ان لوگوں کےلئے مالیاتی خدمات تک رسائی کو بڑھانا چاہتے ہیں جو روایتی بینکنگ سسٹم کا استعمال نہیں کرتے ۔ یہ شراکت داری مالیاتی خودمختاری کے حصول کے ان کے مشترکہ مشن کو ہر کسی کےلئے ایک حقیقت بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔