جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
FPCCI

ایف پی سی سی آئی انتخابات، بزنس مین پینل پروگریسیو نے انتخابی سرگرمیاں تیز کردیں


کراچی : فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے بزنس مین پینل پروگریسیو کے سینئر رہنما ثاقب فیاض مگوں نے کہا ہے کہ ہما ری آئیڈیالوجی تاجر برادری کی خدمت ہے جب تک معاشی پالیسیوں پر فیڈریشن کو آن بو رڈ نہیں لیا جاتا معا شی حالات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

یہ بات انہوں نے سندھ کے تمام چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی جانب سے حیدرآباد میں دیے گئے استقبالیے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔تقریب سے بی ایم پی پروگریسیو کے کو آرڈینیٹرز خرم اعجاز، عدیل صدیقی، نائب صدر ایف پی سی سی آئی شبیر منشاء، دادو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست و سابق صدر مصطفیٰ سولنگی، صدر جامشورو چیمبر آف کامرس یاسر اقبال ملک اور بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شیرزا کیریو نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر بی ایم پی پروگریسیو کے اراکین امان پراچہ، قمر، شام لال، آصف سکھی، رضوان الہٰی، مقبول ملک، خلیل بلو چ، حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، سابق ایم پی اے ندیم احمد صدیقی، اراکین احسن ناغڑ، محمد سلیم خان، فہیم خان، محمد اکبر خان درانی، محمدعدنان خان، محمد اریب خان، عمر صدیقی، اعجاز علی راجپوت، شفقت اللہ میمن، صلاح الدین قریشی، راشد قریشی و دیگر موجود تھے۔

ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ بی ایم پی پروگرویسیو کا مقصد چیمبرز آف کامرس کو با اختیا ربنانا ہے، فیڈریشن کے انتخابات میں بی ایم پی پروگریسیو کے امید وار بھا ری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ ہمارا مقصد فیڈریشن کی ساکھ کو بحال کرنا ہے۔ انہوں نے بینظیر آباد، دادو اور جامشورو چیمبر آف کامرس کی طرف سے فیڈریشن کے انتخابات میں بی ایم پی پروگریسیو کی حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔

 بی ایم پی پروگریسیو کے کوآرڈینٹر خرم اعجاز نے کہا کہ سینئرز ہمارا اثاثہ ہیں، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، دیانتداری سے پاکستان اور تاجر برادری کی خدمت کریں گے، ایف پی سی سی آئی سے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ ہما رے گروپ کی اولین ترجیحات ہیں لہٰذا ہم فیڈریشن کو کلب نہیں بننے دیں گے۔عدیل صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ہم ہمیشہ حق و انصاف کی بات کریں گے۔ پاکستان بھر سے تاجر و صنعتکا ر بی ایم پی پروگریسیو میں شامل ہو رہے ہیں اور اس وقت تاجر برادری کی سپو رٹ اور تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے اکابرین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں پچھتر سالوں سے جاگیردارانہ نظام چل رہا ہے،معاشی حالات بدلنے کے لیے تجر بہ کار اور تعلیم یافتہ نوجوان نسل کو آگے لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بی ایم پی پروگریسیو کے اکابرین شبیر منشا ء کی صلاحیتوں اور فیصلوں نے مجھے متاثر کیا، ان جیسی شخصیات ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شبیر منشاء نے کہا کہ ہما رے لیے مسائل پیدا کئے گئے مگر مشکل حالات میں بھی تاجر برادری کے پو رٹ پر پھنسے ہوئے ہزاروں کنٹینرز کو ریلیز کرایا۔ ہمارا مقصد تاجر برادری کے اجتما عی مسائل پر توجہ دینا ہے۔دادو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست و سابق صدر مصطفی سولنگی نے کہا کہ فیڈریشن میں سندھ سے تعلق رکھنے والے چیمبرز آف کامرس کے نمائندگان کو فورم پر بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، ہمارا قافلہ وی آئی پی کلچر کے خلاف ہے۔ اس موقع پر جامشورو چیمبر آف کامرس کے صدر یاسر اقبال ملک اور بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے شیرزا کیریو نے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بی ایم پی پروگریسیو کے نامزد امیدواروں کی غیر مشروط طو پر حمایت کا اعلان کیا

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے