جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Bank Islami

بینک اسلامی نے اپنی قومی سطح پر موجودگی کو مزیدمستحکم کر لیا

کراچی، 10 اکتوبر 2024: معروف مالیاتی ادارے،بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ نے ننکانہ صاحب میں اپنی 500 ویں برانچ کے افتتاح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے جو ملک میں بینک کے استحکام کی علامت ہے۔ یہ کامیابی مساوی خدمات کی فراہمی، غیر معمولی کسٹمر کیئر، مکمل مالی تحفظ کو یقینی بنانے، اسلامی مالیاتی نظام کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھنے اور ملک بھر میں شریعت کے مطابق بینکاری تک رسائی کو بڑھانے کے لیے بینک کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

پاکستان بھر میں تمام برانچیں مکمل طور پر فعال ہیں اور اسلامی مالیات کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے اور اپنی اقدار پر قائم رہتے ہوئے پریمیم بینکنگ کا تجربہ فراہم کررہی ہیں۔ پانچ سویں )500 ویں( برانچ کا افتتاح بینک اسلامی کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو بینک کی بلا سود بینکاری کو وسعت دینے اور شریعت کے مطابق مالیاتی خدمات فراہم کرنے کے اپنے وژن کو تقویت دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

بینک اسلامی کے صدر اورچیف ایگزیکٹو آفیسر، رضوان عطا نے کہا کہ ”ہماری 500 ویں برانچ کا افتتاح بینک اسلامی کی ویلیو ایڈڈ بینکاری کی خدمات فراہم کرکے پاکستانی عوام کی خدمت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ ہم اسلامی مالیات کی اقدار سے ہم آہنگ ایک محفوظ، صارفین پر مرکوز تجربہ فراہم کرنے پر بے حد فخر محسوس کرتے ہیں۔ یہ کامیابی ملک بھر میں اسلامی بینکاری کو فروغ دینے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالنے کے لیے ہماری مسلسل لگن کا نتیجہ ہے۔ ہم اسی جذبے کے ساتھ آگے بڑھنے کے لیے پرجوش ہیں اور اپنی رسائی کو مزید وسعت دینے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔“

بینک اسلامی ربٰو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور صارفین کے لیے جدید مالیاتی حل فراہم کرنا جاری رکھے گا۔ بینک مسلسل اپنے صارفین کو شریعت کے مطابق اعلیٰ درجے کی بینکاری کی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اُن کی بڑھتی ہوئی مالی ضروریات کو پورا کرتی ہیں۔

بینک اسلامی ملک بھر میں اپنی موجودگی کو بڑھا رہا ہےجس کا مقصد اخلاقی بینکاری کے طریقوں سے پاکستان کے مالیاتی شعبے میں تبدیلی کے لیے راہ ہموار کرکے معاشی ترقی اور سب کے لیے مالی شمولیت دونوں میں حصہ لینا ہے۔

About Eisha

Check Also

Sialkot

وفاقی وزراء کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

سیالکوٹ، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے