جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Turkey Opens Operation theater in NICH

ترکی نے بچوں کے اسپتال میں جدیدآپریشن تھیٹر قائم کر دیا

اکتوبر 2023 (کراچی) نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی کے ہمراہ پاکستان کے سب سے بڑے اور صوبہ سندھ کے واحد بچوں کے ہسپتال نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی کی جانب سے قائم کردہ جدید طبی آلات سے لیس آپریشن تھیٹر کا افتتاح کردیا۔

اس موقع پرکراچی پروگرام کوآرڈینیٹر حلیل ابراہیم بشاران، ڈائریکٹر و چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ناصر سلیم سڈل، نعمت ایبے، ڈاکٹر مشتان چھاپرا و دیگر بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں نگراں وزیر صحت سندھ ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے کہا کہ میں ٹیکا کا شکر گزار ہوں کہ وہ سندھ میں شعبہ صحت پر کام کر رہا ہے، ٹیکا نے متعدد اسپتالوں کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آپریشن تھیٹر کے افتتاح پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ کی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے، ہمیں علم ہے کہ اسپتالوں پر مریضوں کا بہت دباؤ ہے تاہم سندھ حکومت بھی اسپتالوں کی بہتری کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکیے نے ہمیشہ ہر اچھے اور برے وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، ہماری خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوستی کا یہ سلسلہ ہمیشہ چلتا رہے۔

ترکی کے سفیر ڈاکٹر مہمت پاچاجی نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ میں دیرینہ دوستی و بھائی چارہ ہے، ہم مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ڈیڑھ سو سے زائد ممالک میں فلاحی کام کر رہی ہے جبکہ پاکستان میں پاک ترک اسکول، کالجز سمیت متعدد پراجیکٹس بھی جاری ہیں۔

انھوں نے آپریشن تھیٹر کی تکمیل پر ٹیکا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام کاموں سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہورہی ہے ترکی اور پاکستان کے درمیان تعلقات ٹھوس ہیں اور ترک اداروں جیسے ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی ، یونس ایمرے اور دیگر کے ساتھ یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا اور پاک ترک دوستی زندہ باد رہے گی۔

ٹیکا کراچی کے پروگرام کوآرڈینیٹر حلیل ابراہیم بشاران نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیکا کے تحت سندھ میں متعدد پراجیکٹس جاری ہیں، ترکی پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، جناح اسپتال ، المصطفی اسپتال سمیت متعدد اسپتالوں میں جدید آلات سمیت دیگر کو سپورٹ کیا ہے اور آج این آئی سی ایچ میں آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا ہے۔

این آئی سی ایچ کے ڈائریکٹر اور سی ایم او ڈاکٹر ناصر سلیم سڈل نے کہا کہ این آئی سی ایچ وہ اسپتال ہے جو بستروں کی گنجائش سے زیادہ خدمات فراہم کرتا رہتا ہے، بہت سے اہم مسائل کے ساتھ جدید آپریشن تھیٹر کا قیام دیرینہ مسئلہ تھا جو آج حل ہوا جس پر میں ٹیکا بالخصوص ترکیے حکومت کا مشکور ہوں۔

قبل ازیں نگراں وزیر صحت سندھ نے ترکیے کے سفیر کے ہمرای آپریشن تھیٹر کا افتتاح اور مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کیے۔ یاد رہے کہ ٹیکا نے 2010 سے اب تک پاکستان بھر میں صحت کے 80 سے زائد منصوبے شروع کیے ہیں جن کے دفاتر اسلام آباد اور کراچی میں ہیں، صوبہ سندھ میں صحت کے 7 اہم منصوبے ہیں، جن میں تھیلیسیمیا، موتیا بند، پھٹے ہونٹ اور تالو جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے صحت کے منصوبے شامل ہیں۔

جبکہ اس سال کوہی گوٹھ میں ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی نے نوزائیدہ سماعت کی اسکریننگ کے شعبے میں 100 ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کو تربیت فراہم کی ہے اور کراچی اور حیدرآباد کے 5 اسپتالوں کو نوزائیدہ بچوں کی سماعت کی اسکریننگ کے آلات عطیہ کیے ہیں۔

About admin

Check Also

Heatstroke

پاکستان میں ہر سال 3.5 لاکھ افراد فالج کا شکار ہوتے ہیں

کراچی، 07 نومبر 2024: ماہرین فالج نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر سال تقریباً …

Breast Cancer

ایشیا میں بریسٹ کینسر کی شرح میں پاکستان سب سے آگےہے

کراچی، 29 اکتوبر 2024: کو ڈاؤ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک اہم سمپوزیم میں پرنسپل …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

Security

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی سیشن کا انعقاد

کراچی،10اکتوبر 2024: سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے