جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Agha Khan University

کزن میرجز جینیاتی عوارض کی بنیادی وجہ

کراچی، 26 نومبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں منعقدہ "جینومک ڈس آرڈر اینڈ ریسے سیو ڈس آرڈر” کے موضوع پر سوئس پاکستان ورکشاپ میں ماہرین نے انکشاف کیا کہ پاکستان دنیا میں کزن میرجز کی سب سے زیادہ شرح رکھنے والے ممالک میں شامل ہے، جس کے نتیجے میں جینیاتی بیماریوں کی بلند شرح سامنے آتی ہے۔

ورکشاپ، جو ڈاؤ کالج آف بائیو ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ہوئی، میں پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے نامور ماہرین نے شرکت کی۔ وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر سعید قریشی نے بتایا کہ پاکستان میں کزن میرجز کی اوسط شرح 65 فیصد سے زائد ہے، جبکہ کچھ برادریوں میں یہ شرح 85 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ کزن میرجز کے سماجی اور معاشی فوائد ہیں، لیکن یہ بچوں میں مختلف جینیاتی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہیں۔

جینیاتی عوارض اور ان کے نتائج
ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی، پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان نے علم و تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جینیاتی تحقیق میں ترقی سے ہی پاکستان کے لیے جدید طبی مسائل کا حل ممکن ہے۔

یونیورسٹی آف جینیوا کے پروفیسر اسٹیلیانوسے ای. انتوناراکیس نے بتایا کہ دنیا میں 10 فیصد شادیاں خاندانوں کے اندر ہوتی ہیں، جن کے کچھ فوائد کے باوجود جینیاتی خطرات نمایاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرسٹ کزن شادیاں جینیاتی خرابیوں کے امکانات میں اضافہ کرتی ہیں، کیونکہ یہ 55 نایاب ہوموزائگوس ویرئنٹس کا تبادلہ کرتی ہیں۔

آغا خان یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر، امبرین فاطمہ نے کہا کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کیریئر کی شرح 6 فیصد ہے اور مائیکرو سیفیلی کے کیسز دنیا میں سب سے زیادہ ہیں۔ انہوں نے جینیاتی بیماریوں کے علاج اور ان پر تحقیق میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

ورکشاپ کے اختتام پر مہمانوں کو روایتی اجرک، سندھی ٹوپی اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس ورکشاپ نے جینیاتی تحقیق میں عالمی تعاون کی اہمیت کو اجاگر کیا، جو پاکستان میں بڑھتی ہوئی جینیاتی بیماریوں کے حل کے لیے ایک امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔

About Eisha

Check Also

Breast Cancer

ایشیا میں بریسٹ کینسر کی شرح میں پاکستان سب سے آگےہے

کراچی، 29 اکتوبر 2024: کو ڈاؤ میڈیکل کالج میں منعقدہ ایک اہم سمپوزیم میں پرنسپل …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

Security

سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے آگاہی سیشن کا انعقاد

کراچی،10اکتوبر 2024: سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) نے انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک …

Bank Alfalah

بینک الفلاح کی کینسر فاؤنڈیشن ہسپتال کے ساتھ شراکت داری

کراچی، 10 اکتوبر 2024: بینک الفلاح نے چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین کو زندگی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے