جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Iran Smugling

ایران سے اسمگلنگ کی روک تھام کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے

کراچی: 09 ستمبر 2024، حکومت کے انسداد اسمگنلگ مہم کے مثبت اثرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات کی ایران سے اسمگلنگ میں کمی ہونے سے ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں ساٹھ فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔دستاویزات کے مطابق رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 60 فیصد تک اضافہ ریکارڈ ہوگیا، مالی سال کے پہلے ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی ایک ارب 26کروڑ ڈالر سے زائد درآمدات کی گئی۔

اعداد وشمار کے مطابق جولائی میں 8لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن پیٹرولیم مصنوعات منگوائی گئیں جو گزشتہ سال جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات 79 کروڑ ڈالر تھیں، گزشتہ سال اسی ماہ 6 لاکھ میڑک ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئی تھیں۔گزشتہ سال 74 ہزار جبکہ رواں سال 5 لاکھ 88ہزار میٹرک ٹن خام تیل آیا، رواں سال جولائی میں 33کروڑ ڈالر کی ایل این جی منگوائی گئی۔

ایک سال میں ایل پی جی کی درآمد میں 62 فیصد اضافہ،74 لاکھ ڈالر ہوگئی۔واضح رہے کہ مصنوعات کی کھپت بڑھنے سے پیٹرولیم لیوی کا ہدف پورا کرنے میں آسانی ہوگی، قانونی درآمد میں اضافے کی وجہ ایرانی سے پیٹرولیم کی اسمگنلگ رکنا ہے۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے