اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹرکمی کا اعلان کر دیا ہے۔
حکومت کی جانب سے پیر کی رات کو جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے حکومت پاکستان نے بھی پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا تاکہ پٹرول کی قیمتوں پہ کمی کر کے عوام کو فراہم کیا جائے۔
حکومت کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں کی گئی جبکہ پٹرول کی قیمت میں اٹھ روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت 267.34 روپے فی لیٹر کم سے کم ہو کر 259.34 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے نئی قیمتوں میں اطلاق منگل 26 جنوری سے ہوگا اور آئندہ دو ہفتے تک نافذ العمل رہیں گی۔