جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Chikoo and Bank Alfalah Announce Industry-First POS Payment Device Partnership

چیکواور بینک الفلاح کا پہلی پی او ایس پیمنٹ ڈیوائس پارٹنرشپ کا اعلان

کراچی: معروف ڈیجیٹل کاروباری پلیٹ فارم چیکو اور بینک الفلاح جو پاکستان کے معروف کمرشل بینکوں میں سے ایک ہے نے کیٹالسٹ لیبزکے زیر اہتمام سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس نائنٹی ٹو ڈسرپٹ میں اپنی اسٹریٹجک شراکت کا اعلان کیا۔

اس شراکت داری کا مقصد پاکستان میں 5 ملین سے زیادہ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے انٹرپرائزز کو بااختیار بنانا ہے جس میں اس کے ایک جامع سوٹ کو بغیر کسی رکاوٹ کے بینک الفلاح کی جدید ادائیگیوں کی ٹیکنالوجی کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔
یہ تعاون چیکو پلیٹ فارم کو بینک الفلاح کے جدید ترین سمارٹ پوائنٹ آف سیل ڈیوائسز میں انضمام کے قابل بنائے گا اوربینک الفلاح کی جانب سے جدید ترین سمارٹ پوائنٹ آف سیل ڈیوائسزکی مدد سے سیلز، ادائیگیو ں، اور کسٹمر مینجمنٹ کی ہموار ڈیجیٹائزیشن کو فعال کرکے کاروبار کے منظر نامے میں انقلاب برپا کرے گا۔ یہ روایتی کاروباری ماڈلز اور تمام نوعیت کے کاروباری اداروں کے لیے زیادہ موثر ڈیجیٹل فریم ورک میں منتقلی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس موقع پر رضا متین، شریک بانی اور سی ای او، برانڈورس اینڈ چیکو، نے کہا کہ”یہ اسٹریٹجک  شراکت داری  چیکو اور بینک الفلاح کی مشترکہ کاوش ہے اور اس کی مارکیٹنگ اور لوگوں تک رسائی کو مل کر ممکن بنایا جائے گا۔ بینک الفلاح میں ادائیگی ڈویژن کے سربراہ عمار نوید اخلاص نے اس اعلان کے دوران بینک الفلاح کی نمائندگی کی۔“

تعاون کے بارے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رضا متین نے کہا ”یہ چیکو میں ٹیم کے لیے ایک تاریخی  موقع ہے جہا ہم ایک سال سے زیادہ عرصے سے اس پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور لاکھوں تاجروں کو بہتر تجربات کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔بینک الفلاح کی جانب سے بہترین درجے کی ادائیگیوں کے تجربے کے ساتھ ہمیں اپنے پلیٹ فارم کی شراکت داری کرنے پر فخر ہے۔
عمار اخلاص، ہیڈ ریٹیل پیمنٹ سلوشن، بینک الفلاح  نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بینک الفلاح کو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے راہ ہموار کرنے والے چیکو جیسے پلیٹ فارمز کے ساتھ کام کرنے پر بہت فخر ہے۔
 چیکو اور بینک الفلاح کے درمیان شراکت ایک اہم سنگ میل ہے کیونکہ یہ تمام قسم کے کاروباروں کو آسانی اور شفافیت کے ساتھ ادائیگیوں کے ارد گرد اپنی روزمرہ کی ضروریات کا انتظام کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے انہیں مزیدخرید و فروخت کرنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ تعاون کاروبار کے لیے ایک تبدیلی کے تجربے کا وعدہ کرتا ہے اور پورے پاکستان میں ڈیجیٹل کامرس اور جدت کی راہ پر گامزن ہے۔
 چیکو کے بارے میں:
 چیکو ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جو تمام سائز کے کاروباروں کو اپنے کاروبار کے ہر پہلو کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کرنے اور بڑھانے کے قابل بناتا ہے۔ جب کاروبار چیکو کا استعمال کرتے ہیں، تو انہیں ای کامرس، پوائنٹ آف سیل اکاؤنٹنگ، مارکیٹنگ، انوینٹری مینجمنٹ، تجزیات اور مزید تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ چیکو کو آج پاکستان بھر میں 50,000 سے زیادہ کاروبار استعمال کرتے ہیں۔

About admin

Check Also

SBP

اسٹیٹ بینک نے اسلام آباد ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ معطل کردیا

کراچی، 15 نومبر 2024: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قوانین اور ضوابط کی خلاف ورزی …

MB

میزان بینک کا برانچ نیٹ ورک ایک ہزار سے تجاوز کر گیا

کراچی، 24 اکتوبر 2024: میزان بینک نے اپنے برانچ نیٹ ورک میں ایک اہم سنگ …

MB

میزان بینک کو 9 ماہ میں 77.5 ارب روپے کا منافع

میزان بینک لمیٹڈ (ایم ای بی ایل) نے 2024 کی تیسری سہ ماہی کے مالی …

SBP

دو برس کی مشکلات کے بعد ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن

کراچی، 18 اکتوبر 2024: بینک دولت پاکستان نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے