جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Fly Jinnah

پاکستان کی سستی ترین فلائی جناح کی ایک سال مکمل

کراچی پاکستان کی سستی ترین فضائی کمپنی فلائی جناح ایک سال کی غیر معمولی خدمات اور نمایاں کامیابیوں کے اعزاز کے ساتھ اپنی پہلی سالگرہ منارہی ہے۔گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران فلائی جناح نے خود کو مسافروں کیلئے ایک ترجیحی فضائی کمپنی کے طور پر منوایا،جو اندرون ملک پروازوں کا مربوط نیٹ ورک چلارہی ہے اورپاکستان بھر کے بڑے شہروں بشمول کراچی،لاہور،اسلام آباد،کوئٹہ اور پشاور کو آپس میں جوڑ رہی ہے۔

31اکتوبر2022کو اپنی افتتاحی پرواز کے آسمان کی بلندیوں کو چھونے کے بعد سے،فلائی جناح نے اپنی عمدہ فضائی خدمات اور مسافروں کی بہترین خدمت کو ترجیح دی ہے۔فلائی جناح نے افتتاحی سال کے دوران مسافروں کیلئے محفوظ فضائی سفر کے تجربات کو یقینی بناتے ہوئے اندرون ملک 4370سے زائد پروازیں چلائیں۔فضائی کمپنی اپنے آپریشنز کے پہلے برس ہی مسافروں کو آرام دہ،قابل اعتماد اور سستی فضائی سفری خدمات فراہم کرکے ملک بھر کی مقامی مارکیٹ میں قابل اعتماد پراڈکٹ متعارف کرانے میں کامیاب رہی۔

اس موقع پر تبصرہ کرتے ہوئے فلائی جناح کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ”اپنے آپریشنز کے آغاز سے ہی ہمارا وعدہ پاکستان کے لوگوں کیلئے سستی،قابل اعتماد اور آرام دہ فضائی سفر کی خدمات فراہم کرنا ہے۔اپنی پہلی سالگرہ مناتے ہوئے ہم،اپنے مسافروں،شراکت داروں اور ہو ا بازی کی صنعت سے ملنے والی زبردست حمایت کیلئے بے پناہ شکر گذار ہیں۔ہم اپنے مشن پر ثابت قدم رہتے ہوئے سیاحت اور ہوا بازی کے شعبہ کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اپنے مسافروں کو مزید منزلوں سے جوڑنے کیلئے،ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے آپریشنز کو وسعت دینے کیلئے پرجوش ہیں۔“

فلائی جناح کے کم لاگت کاروباری ماڈل کی توجہ مسافروں کو ان کے سفر کے ہر قدم پر اضافی قدر فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔فلائی جناح،ایئر بس A320 طیاروں کے جدید فضائی بیڑے کے ساتھ تمام اکانومی کیبن میں کشادہ لیگ روم فراہم کرتی ہے،جو مسافروں کیلئے ان کے سفر کے دوران بے پناہ آرام کا باعث ہے ۔جدید ترین فلاٹ انٹر ٹینمنٹ سسٹم”اسکائی ٹائم“مسافروں کو تفریحی سہولت کی ایک وسیع رینج تک رسائی فراہم کرتا ہے،جس میں اردو،ہالی وڈ فلمیں،ٹی وی شوز،گیمز،آڈیو،موسیقی اور دستاویزی فلمیں شامل ہیں۔فلائی جناح کا لذت بخش ”اسکائی کیفے”کا دوران سفر مینو سفر کے تجربہ میں اضافہ کرتا ہے،جس میں لذیز گرم کھانے،سینڈویچز،اسنیکس اور مشروبات کی وسیع اقسام شامل ہیں۔ مزید یہ کہ فلائی جناح نے سہولت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ایک صارف دوست موبائل ایپ تیار کی ہے،جس کی مدد سے مسافر آسانی سے پروازوں میں بکنگ کراسکتے ہیں،اپنے سفر کو ٹریک کرسکتے ہیں اور دیگر ضروری خدمات تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مزید بر آں،بہترین آپریشنل کارکردگی کیلئے فلائی جناح کے عزم کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی(پی سی اے اے)کی جانب سے پروازوں کی آمد و رفت میں پابندی اور باقاعدگی کیلئے سراہا گیا،جس نے ان زمروں میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔

 اپنے آپریشنز کے دوسرے سال کا آغاز کرتے ہوئے،فلائی جناح کی توجہ ہوا بازی کی صنعت کے نئے معیار کے قیام،سفر کے مجموعی تجربہ میں اضافہ اورمسافروں کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچانے کیلئے اپنی رسائی کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

About admin

Check Also

Sugar export

شوگر ملوں نے 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک کی شوگر …

Sugar

سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ اعلی سطحی اجلاس

کراچی: 09 اکتوبر 2024، سندھ حکومت کا شگر ملز مالکان اور کاشتکار رہنماؤں کے ساتھ …

Ex Governor

پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد۔ 8اکتوبر2024 : پاکستان میں سرمایہ کاری کے شعبے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے …

Cotton

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کا بھاؤ مستحکم رہا

کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے