جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
IBA Convocation 2023

کانووکیشن 2023، آئی بی اے کراچی میں1,184 ڈگریوں کی تقسیم

کراچی : انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی نے اپنے مین کیمپس میں2023 کی کلاس کے لیے کانووکیشن کی تقریب منعقد کی۔ یہ ایک یادگار تقریب رہی کیونکہ اس میں  1,184 گریجویٹس کو کئی شعبوں میں ڈگریاں دی گئیں۔ اس تقریب میں چھ انڈرگریجویٹ پروگراموں کے 776 گریجویٹس، دس پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے 403 گریجویٹس، اور تین پی ایچ ڈی پروگراموں سے پانچ گریجویٹس شامل تھے۔

تقریب کے مہمان خصوصی نگراں وزیر اعلیٰ سندھ اور پیٹرن آئی بی اے جسٹس (ر) مقبول باقر تھے۔ ڈاکٹر عذرا رضا، چن سون-شیونگ پروفیسر آف میڈیسن اور کلینیکل ڈائریکٹر، ایڈورڈ پی ایونز فاؤنڈیشن ایم ڈی ایس سینٹر، کولمبیا یونیورسٹی نیو یارک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر، IBA کراچی، ڈاکٹر ایس اکبر زیدی نے فارغ التحصیل طلباء کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی تقریرمیں کہا کہ "میں آپ میں سے ہر ایک کو اپنے تعلیمی سفر میں اس اہم سنگ میل تک پہنچنے پر داد دیتا ہوں کیونکہ آپ کی محنت رنگ لائی ہے۔ گریجویشن کامیابی سے کرپانا منزل کی جانب پہلا سنگِ میل عبورکرنے کے مترادف ہے اور ساتھ ہی یہ آپ کی زندگی میں ایک نئے باب کے آغاز کی علامت بھی ہے۔ میں آپ سب کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں کہ آپ اپنے منتخب کردہ شعبہ ہائے زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور بہترین کارکردگی کی روایت  کو جاری رکھیں جو IBA کی پہچان ہے۔

ڈاکٹر زیدی نے مزید کہا کہ  "مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہمارے گریجویٹس میں سے تقریباً 40 فیصد نوجوان خواتین ہیں اور اس سال تقریباً نصف پی ایچ ڈی گریجویٹ خواتین ہیں، جو انسٹی ٹیوٹ کے لیے ایک قابل فخر بات ہے کیونکہ IBA  خواتین کو ہر شعبے میں بااختیار بنانے پر بہت فخر محسوس کرتا ہے۔”

ڈاکٹر زیدی نے IBA کے ارتقاء پر زور دیا اور کہا، "ہم صرف ایک بزنس اسکول ہونے سے کہیں بڑھ کرہیں کیونکہ ہم نے اپنے تمام تر شعبوں کو مزید بہتر بنا کر انہیں آگے بڑھایا ہے اور آج، میں MS Finance کے پہلے گروپ کو ان کے

تعلیمی حصول میں بہترین کارکردگی دکھانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کررہا ہوں اور ان سے  ان کی پیشہ ورانہ زندگی میں بھی اسی عزم کی توقع رکھتا ہوں۔۔” انہوں نے مختلف تعلیمی شعبوں میں تنوع اور عمدگی کے لیے IBA کے عزم کو بھی اجاگر کیا۔

ڈاکٹر رضا نے گریجویٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ، "اب آپ ایک ایسی دنیا میں داخل ہو رہے ہیں جہاں چیزیں غیر یقینی اور غیر متوقع ہیں۔ لیکن یہ اس کے ساتھ ہی میں یہ بھی کہنا چاہوں گی کہ مستقبل تمام تر مواقعوں سمیت موجود ہوگا اوربطور نوجوان، قابل، بااختیار افراد کے  یہ آپ کا فرض ہے کہ آپ تابناک مستقبل کو حاصل کرنےکے لیے آنے والے تمام چیلنجوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں۔”

جسٹس (ریٹائرڈ) باقر نے کہا کہ وہ اس بات پر فخر محسوس کررہے ہیں کہ انہیں ملک کے مستقبل کے لیڈروں کا گریجویشن ڈے منانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے IBA میں علم کی طاقت پر زور دیتے ہوئے  گریجویٹس پر زور دیا کہ وہ حب الوطنی، نظم و ضبط اور ذمہ دارنہ شہری رویوں کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ "جس طرح آپ کے IBA کے سفر نے آپ کو متنوع تعلیمی ماحول سے روشناس کرایا، اسی طرح قبولیت اور احترام کے جذبے کو دنیا کے ساتھ اپنے تال میل میں برقرار رکھنا یاد رکھیں۔” آئی بی اے کے فارغ التحصیل افراد کی بطور مستقبل کے رہنماوٰں کے ذمہ داری پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ یگانگت پسندی کے اس جذبے کو اپناتے ہوئے  معاشرے اور پاکستان کی ترقی میں پوری ذمہ داری سے اپنا حصہ ڈالیں کیونکہ پاکستان مختلف ثقافتوں، زبانوں اور روایات کا حامل ملک ہے۔

کانووکیشن کی تقریب میں مختلف ڈگری پروگراموں میں پوزیشن ہولڈرز کو میڈلز، شیلڈز اور میرٹ سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا۔ تیراکی کے چیمپئن علی رضا خان (کلاس آف 2024) کو ‘ایکسیلنس ان اسپورٹس’ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

About admin

Check Also

Qatar

قطر سڑکوں کا رنگ سیاہ سے نیلا کرنے والی پہلی سلطنت

قطر، 19 اکتوبر 2024: ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ھے کہ یہ مُعاملہ دن کی گرمیوں …

SSGC

سوئی سدرن گیس کمپنی کا وضاحتی اعلامیہ

کراچی، 17 اکتوبر 2024: یہ وضاحتی بیان سوئی سدرن کی جانب سے صارفین کے گیس …

PTA

پی ٹی اے کا غیر قانونی سمز کے خلاف آپریشن

کراچی، 14 اکتوبر 2024: پی ٹی اے نے کہا ہے کہ فوت شدہ افراد کے …

China

چین کی طبی ٹیکنالوجی پاکستانی بچے کو انوکھی بیماری سے بچانے کا زریعہ

شنگھائی، 11 اکتوبر 2024: فوڈان یونیورسٹی کے چلڈرن ہسپتال کےشعبہ ہیماٹالوجی اورآنکولوجی کے ٹرانسپلانٹ ویئر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے