جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
KPL 2

کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ سیزن تھری کا آغاز

کراچی:  کراچی ٹیپ بال پریمیئر لیگ سیزن تھری کے باقاعدہ آغاز کی پروقار تقریب کا انعقاد ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان اکیڈمی میں کیا گیا۔پاکستان ٹیپ بال فاؤنڈیشن اور بدر ایکسپو سلوشنز کے زیر اہتمام شروع ہونے والے سیزن تھری کی افتتاحی تقریب میں دفاعی چیمپئن ڈی ایچ اے دبنگزاور دیگر ٹیموں کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔امسال لیگ کے مرکزی ا سپانسرز میں یو بی ایل امین، اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان، پاپولر گروپ آف کمپنیز اور اوساکا شامل ہیں۔

مہمان خصوصی گورنر سندھ اور اعزازی مہمان نگران وزیر برائے کھیل اور امور نوجوانان ڈاکٹر سید جنید علی شاہ تھے جنہوں نے اپنی تقاریر میں کے ٹی پی ایل سیزن تھری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اسے کراچی کے ٹیپ بال کے دلدادہ نوجوانوں کے لئے زبردست پلیٹ فارم قرار دیا۔انہوں نے صحت مند معاشرے میں مثبت رجحانات،باہمی بھائی چارہ، اتحاد کو فروغ دینے اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے میں کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اسٹار کرکٹر جاوید میانداد اور کے ٹی پی ایل کے چیئرمین زوہیر نصیر سمیت معزز شخصیات نے افتتاحی تقریب کے دوران حاضرین سے خطاب کیااور اسے ایک بار پھر کامیاب ایونٹ بنانے کے لئے اپنی کوششوں کے بارے میں بتایا۔

دفاعی چیمپئن ڈی ایچ اے دبنگز اور کلفٹن پاپولر کی ٹیموں کے مابین سیزن تھری کے افتتاحی میچ سے قبل سیزن تھری کے حوالے سے جوش وخروش کو بڑھاوا دینے کے لئے  وزیر اعلیٰ سندھ الیون اور کے ٹی پی ایل الیون کے درمیان نمائشی میچ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں معروف سیاستدانوں، اداکاروں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور ایونٹ میں چار چاند لگا دئیے۔

کے ٹی پی ایل سیزن تھری میں اس بار بھی تمام ٹیمیں بھر پور تیاری کے ساتھ آئی ہیں میچوں کے دوران چوکوں اور چھکوں کی بارش دیکھنے کو مل سکے گی جس کے لئے کراچی کے شائقین کرکٹ سیزن ٹو کے اختتام سے ہی منتظر ہیں۔سیزن تھری میں دفاعی چیمپئن ڈی ایچ اے دبنگز، کلفٹن پاپولر، جوہر جوان، گلشن گوہر، لیاری لیجنڈز، ملیر ملنگز، نارتھ نوابز، اور کراچی نائٹس کی ٹیمیں شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں بے ترتیب کریں گی اورشائقین سنسنی خیز میچوں سے بھر پور انداز سے لطف اندوز ہونگے۔

کے ٹی پی ایل سیزن تھری کے میچز یکم دسمبر سے 16 دسمبر 2023 تک معین خان اکیڈمی میں شیڈول کئے گئے ہیں،تمام مقابلے جیو اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ تمام کرکٹ شائقین اور فیملیز کے لیے داخلہ مفت ہے۔

About Eisha

Check Also

Arshad Nadeem

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم 4 سال کیلئے اوپو پاکستان کے کوالٹی ایمبیسیڈر نامزد

کراچی(این این آئی)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے آج باضابطہ طور پر پاکستان کے …

Arshad Nadeem

میزان بینک نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو اعزاز سے نوازا

کراچی: پاکستان کے اسٹار ایتھلیٹ اور جیولن تھرو میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو …

ILT

آئی ایل ٹی 20 کا فائنل دبئی اور ایم آئی ایمریٹس کے درمیان ہوگا

شارجہ: (16 فروری 2024) شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی ایل ٹی 20 سیزن …

Young Tenis Player

جوان ٹینس پلئیر اسلام آباد میں انتقال کرگئیں

کراچی: کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان ٹینس پلئیر زینب علی نقوی اسلام آباد میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے