جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Utility Stores

عالمی منڈی کا پاکستانی مصنوعات پراعتماد بحال

کراچی:13 ستمبر 2024، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کی کاوشوں سے عالمی منڈی کا پاکستانی مصنوعات پراعتماد بحال ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے مالی سال 25-2024 کے آغاز سے ہی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔جولائی 2024 میں امریکا کو کی گئی برآمدات 017۔476 ملین ڈالر رہیں جو پچھلے سال اسی ماہ کی نسبت 7.26 فیصد زیادہ ہیں۔

اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات ملین ڈالر کی پاکستانی برآمدات کے باعث گزشتہ سال کی نسبت 7.74 فیصد اضافے کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ برطانیہ اور چین کے لیے برآمدات 183.303 ملین ڈالر اور 160.100 ملین ڈالر کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔اسمگلنگ کی موثر روک تھام کے باعث افغانستان کی برآمدات پچھلے سال جولائی میں 46.262 ملین ڈالر سے بڑھ کر 88.065 ملین ڈالر ہو گئیں جو تقریبا دو گنا اضافہ ہے۔

دیگر برآمداتی مراکز میں جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، اسپین، سعودی عرب اور ترکیہ جیسے اہم ممالک شامل ہیں جن میں پاکستان کی برآمدات کا اجتماعی حجم 553.951 ملین ڈالر رہا۔بین الاقوامی دنیا کے اہم ترین ممالک میں پاکستانی مصنوعات پر بڑھتا ہوا اعتماد ملکی معیشت کی درست سمت کی نشاندہی کرتا ہے۔پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈی تک رسائی ایس آئی ایف سی اورحکومت کی اہم کاوشوں کے باعث ممکن ہو سکی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کے استحکام کا پیش خیمہ ہے۔

About Eisha

Check Also

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے