جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Sindh seed

سندھ سیڈ کارپوریشن میں فروٹ اور سبزیوں کے بیج تیار کرنے کا فیصلہ

کراچی: 09 اکتوبر 2024, سندھ حکومت کا سندھ سیڈ کارپوریشن میں فروٹ، آئل سیڈ اور سبزیوں کے بیج بھی تیار کرنے کا فیصلہ.اس سلسلے میں وزیرزراعت سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت سندھ سیڈ کارپوریشن میں نئے اصلاحات لانے سے متعلق بنائے گئے پلان کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری زراعت رفیق احمد برڑو، ایم ڈی سیڈ کارپوریشن مشتاق سومرو، ڈی جیز ندیم شاہ، شہاب ابڑو، مظہر کیریو اور دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں ایم ڈی مشتاق احمدسومرو نے سیڈ کارپوریشن میں نئے سرے سے اصلاحات لانے سے متعلق ترتیب وار پلان پیش کردیا.

وزیر زراعت سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کہ سندھ سیڈ کارپوریشن میں نئے سرے سے اصلاحات لانے کا پلان بنایا گیاہے،جو سندھ کابینہ میں پیش کیا جائے گا، صوبائی وزیر نے ایم ڈی کو سندھ سیڈ کارپوریشن کی 1500 ایکڑ غیر آباد زرعی زمین کو دو سال کے اندر قابل کاشت بنانے کی ہدایت بھی کی.انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے کاشتکاروں کو سستی قیمت پر سیڈ فراہم کی جائے اور دیگر سیڈ کے پلانٹس بھی فعال کیے جائیں،کسانوں کو اعلی معیار کے بیج فراہم کریں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کریں.

سندھ سیڈ کارپوریشن کے ایم ڈی نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 12 غیر فعال میں سے 7 زرعی فارمز اور سیڈ پروسیسنگ پلانٹس کو 20 دن کے اندر فعال کردیا ہے، جبکہ دو سال کے اندر 500 ملین آمدنی اور 2 سو ملین خرچ کئے جائیں گے، 3 سکرنڈ اور 2 گھوٹکی کے سیڈ پروسیسنگ پلانٹ فعال بھی کردئیے ہیں.ایم ڈی مشتاق احمد سومرو نے بریفنگ میں کہا کہ سندھ سیڈ کارپوریشن کی جانب سے دو موبائل یونٹ بھی قائم کردئے گئے ہیں جو دیہی علاقوں میں کاشتکاروں کو آگاہی دیں گے, سیڈ کارپوریشن نے نئی ایپ بھی تیار کرلی ہے جس پر تمام ریکارڈ اپلوڈ کیا جائے گا.

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے