جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Islam

کیا اذان، تلاوت، کھانے کے دوران سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟

سوال: اذان کے دوران، کھانا کھانے کے دوران یا قرآن کی تلاوت کے دوران سلام کرنا یا جواب دینا کیا ٹھیک ہے؟

جواب:
1- زبان سے اذان کا جواب دینا مستحب ہے، اس لیے دورانِ اذان سلام نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اذان کا جواب دینا چاہیے، اور اگر کوئی سلام کرے تو دورانِ اذان سلام کا جواب دینا واجب نہیں ہے، البتہ اگر کوئی سلام کرے تو دوسرا سلام کا جواب دے سکتاہے یہ ممنوع نہیں ہے۔

2- فقہاءِ کرام نے لکھا ہے کہ کھانا کھانے والے کو سلام کرنا مکروہ ہے، ہاں! اگر گزرنے والا بھوکا ہو اور اس کو یہ معلوم ہو کہ اس کو کھانے پر بلا لیا جائے گا تو ایسی صورت میں سلام کرنا مکروہ نہیں ہے۔ اور کھانے والا اگر کھانے میں ایسے مصروف ہوکہ سلام کرنے کی صورت میں کھانے میں حرج ہو یا لقمہ حلق میں اٹک سکتاہو تو اسے سلام نہیں کرنا چاہیے، اس کے علاوہ حالت میں کھانے والا سلام کرسکتاہے، اس میں کراہت نہیں ہے۔

3- قرآنِ مجید کی تلاوت کے دوران سلام کرنے سے مراد اگر خود تلاوت کرنے والے شخص کے سلام سے متعلق سوال ہے، تو اس کا حکم یہ ہے کہ تلاوت کرنے والے شخص کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ مقررہ مقدار تلاوت کرنے کے بعد سلام اور بات چیت کرے، تلاوت قطع کرکے درمیان میں سلام نہ کرے ، البتہ اگر وہ درمیان میں تلاوت روک کر سلام کرے تو اس میں کراہت نہیں ہے۔ اور اگر کسی دوسرے شخص کا تلاوت کرنے والے کو سلام کرنے سے متعلق سوال ہے تو اس کا حکم یہ ہے کہ تلاوت میں مصروف شخص کو سلام نہیں کرنا چاہیے، اور اگر کوئی سلام کرے تو اس پر سلام کا جواب دینا واجب نہیں ہے، اگر وہ چاہے تو جواب دے سکتاہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 415):

"(قوله: كآكل) ظاهره أن ذلك مخصوص بحال وضع اللقمة في الفم والمضغ، وأما قبل وبعد فلايكره؛ لعدم العجز، وبه صرح الشافعي، وفي وجيز الكردري: مر على قوم يأكلون إن كان محتاجاً وعرف أنهم يدعونه سلم وإلا فلا اهـ. وهذا يقضي بكراهة السلام على الآكل مطلقاً إلا فيما ذكره”.فقط واللہ اعلم فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر: 144004201514
دارالافتاء: جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاو

About admin

Check Also

Islam

ادشاہ وقت

عمر بن عبدالعزیزؒ کے پاس ایک عورت آئی جس کی پانچ جوان بیٹیاں تھی خاوند …

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ,ہائیر پاکستان کی ویلیو چین کے لیے ڈیجیٹل مالی خدمات فراہم کرے گا

کراچی:اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور ہائیر پاکستان نے حال ہی میں ایک اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط کیے …

Interest Rate

پاکستان میں شرح سود میں کمی کے امکانات ظاہرہونا شروع ہو گئے

کراچی: پاکستان میں شرح سود میں کمی کے امکانات ظاہرہونا شروع ہو گئے ہیں کیونکہ …

Pak-Afghan

دسمبر 2023 میں پاک افغان تجارت میں 16 فیصد کمی

دسمبر 2023 میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تجارت میں سال بہ سال …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے