کراچی: پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ساتھ توسیعی معاہدہ پر جلد دستخط کرے گا۔ اس معاہدہ سے پی آر ایل کے موجودہ منصوبہ کی اپ گریڈیشن اور توسیع کی راہ ہموار ہوگی جس سے پی آر آیل کی ریفائننگ کی صلاحیت 50,000 بیرل یومیہ سے بڑھ کر 100,000 بیرل یومیہ ہوجائے گی۔ منصوبہ سے پی آر ایل یورو فائیو معیار کا فیول پیدا کرپائے گا جس سے کمپنی کی ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے قواعد وضوابط کی عدم تعمیل پر جرمانوں کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی کی بچت ہوگی۔
یہ معاہدے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ساتھ ایک معاہدہ پر پر دستخط کے بعد انجام پائے جس سے نئی ریفائنری پالیسی میں وضع کردہ مراعات تک رسائی میں مدد ملے گی۔ توسیعی معاہدہ پر آمدہ دستخط سے فروری 2024میں منظورشدہ اور ترمیم شدہ براؤن فیلڈ پالیسی میں پیش کی جانے والی مراعات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا جوپی آر ایل کی ریگولیٹری تعمیل کے حوالے سے فعال حکمت عملی اور نئی ریفائنری پالیسی میں بیان کردہ مراعات پر سرمایہ لگانے کے عزم کا مظہر ہے۔
پی آر ایل کی طرف سے کی گئی توسیع کا مقصد طویل المدت پائیداری، موٹر سپریٹ کی پیداوار میں چھ گنا، ہائی سپیڈ ڈیزل کی پیداوار میں تین گنا اضافہ اور پروڈکٹ پورٹ فولیو سے فرنس آئل کے بتدریج خاتمے کو یقینی بنانا ہے۔مذکورہ اپ گریڈیشن اور توسیع کے بغیر کمپنی کا طویل المدت پائیدار آپریشن سوالیہ نشان ہی رہے گا۔
اسی دوران پی آر ایل آپریشنل کارکردگی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنے موجودہ آپریشن کی پائیداری کو یقینی بنارہا ہے۔ نتیجتاً پی آر ایل نے 2023-2024کی دوسری سہ ماہی کیلئے اضافی پیداواری اہداف حاصل کئے جو کمپنی کے پیداواری مکس میں نمایاں بہتری اور انڈسٹری کے نئے معیارات کے تعین کا عکاس ہے۔
معاشی چیلنجز اورفرنس آئل کی مقامی طلب کے باوجود پی آر ایل کی مالی کارکردگی مضبوط رہی۔ کمپنی کی دوسری سہ ماہی کیلئے مالی ٹرانزیکشن 2.0بلین رہی جبکہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران منافع 4.5بلین روپے رہا۔کمپنی کا چھ ماہ کا منافع 6.5بلین روپے رہا جو پی آر ایل کا چوتھے سال کا مسلسل منافع ہے جس میں 2022میں سب سے زیادہ 12.5بلین روپے کا منافع بھی شامل ہے۔ پی آر ایل کا مارکیٹ کے مشکل حالات میں پیداواری صلاحیت اور آمدن میں اضافہ کا عزم اسٹریٹجک حکمت عملی کا ثبوت ہے۔