کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی پیش گوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ سردی بڑھتی ہی جارہی ہے، کراچی سے کشمیر اور بلوچستان سے گلگت بلتستان تک کڑاکے کی ٹھنڈ پڑرہی ہے۔کراچی میں سائبیرین ہواؤں کے باعث پارہ مزید کم ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرسکتا ہے۔دوسری جانب سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوامیں شدید دھند کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بھی بدستور متاثر ہے، گزشتہ روز مزید پندرہ سے زائد فلائٹ منسوخ ہوئیں۔