پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے کمپنی کے تمام بقایا حصص خریدنے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج سےڈی لسٹ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک اعلامیہ میں کمپنی کا کہنا ہے کہ کمپنی کےبورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس جمعرات 19 اکتوبر 2023 کو منعقد ہوگا جس میں اکثریت شیئر ہولڈر کی جانب سے دیگر افراد کے پاس موجود پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کے تمام بقایا حصص کی خریداری کے ارادے کا جائزہ لیا جائے گا۔ .
گاڑیاں بنانے والی کمپنٰ کی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 19 اکتوبر کو بورڈ کی طرف سے لیا گیا فیصلہ بورڈ میٹنگ کے فوراً بعد اعلان میں بتا دیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسٹاک سے ڈی لسٹ کرنے کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی کو اسٹاک ایکسچینج میں شامل رہنے سے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔
جبکہ کمپنی کا خیال ہے کہ اس کے حصص سستے قیمتوں پر دستیاب ہیں، اس لیے وہ انہیں خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔