کراچی: 05 اکتوبر 2024، مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران پھٹی کی رسد میں اضافہ کی وجہ سے روئی کا بھاؤ مستحکم رہا۔ صوبہ سندھ میں دوسری پکنگ کی پھٹی بہت بہتر آنے کی وجہ سے کوالٹی بہت بہتر ہونے کی وجہ سے ٹیکسٹائل اسپینرز نے بھی روئی کی خریداری بڑھادی ہے جس کی وجہ سے کاروباری حجم میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ و پنجاب کے کپاس پیدا کرنے والے علاقوں میں پھٹی کی آمد بڑھنے کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروبار بڑھ گیا جس کی وجہ سے روئی کے بھا ؤمیں فی من 200 تا 300 روپے کا اضافہ ہوا۔
آئندہ دنوں میں دنیا میں کشیدگی میں اضافہ ہونے اور خصوصی طور پر ایران کی طرف سے جنگ میں ملوث ہونے کی خبروں کے بعد غیریقینی صورت حال میں اضافہ ہوگیا ہے جنگ پھیلنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے کاروباری حلقہ محتاط ہوگیا ہے جس کے منفی اثرات مرتب ہونے کا خطرہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ آئندہ کب صورت حال کیا رخ اختیار کرتی ہے؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔
جو کاروبار پر منفی اثر مرتب کرنے کا موجب ہو سکتا ہے جس کی باعث محتاط رویہ اختیار کیا جائے گا۔ کپاس کے کاروبار سے منسلک اہم ایسوسی ایشن ای پی ٹی ایم اے پی سی جی اے کے سی آئی کے انتخابات ہوئے ہیں۔ نئی قیادتوں نے کپاس کی بحالی کے لئے اقدامات کرنے کی کوشش کرنے کے عظم کا اظہار کیا ہے۔7
اکتوبر کو ہر سال پوری دنیا میں جہاں جہاں کپاس پیدا ہوتی ہے وہاں WORLD COTTON DAY منعقد کیا جاتا ہے پاکستان میں بھی کپاس کے کاروبار سے منسلک ادارے اور ایسوشی ایشنز شامل ہیں۔صوبہ سندھ میں روئی کا فی من بھاؤ 17800 تا 18200 روپے پھٹی کا بھاؤ فی 40 کلو 7400 تا 8400 روپے رہا۔صوبہ پنجاب میں روئی کا بھاؤ فی من 17800 تا 18500 روپے پھٹی کا بھاؤ 7200 تا 8500 روپے رہا۔صوبہ بلوچستان میں روئی کا بھاؤ 17800 تا 18000 روپے پھٹی کا بھاؤ 7400 تا 8800 روپے رہا۔
کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی اسپاٹ ریٹ کمیٹی نے اسپاٹ فی من 18000 روپے کے بھاؤ پر مستحکم رکھا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمیں نسیم عثمان نے بتایا کہ بین الاقوامی کاٹن کے بھاؤ میں مجموعی طور پر استحکام رہا۔ نیو یارک کاٹن کے وعدے کا بھاؤ فی پانڈ 72 تا 74 امریکن سینٹ کے درمیان رہا۔ USDA کی ہفتہ وار برآمدی اور فروخت رپورٹ کے مطابق سال 25-2024 کیلئے 95 ہزار 800 گانٹھوں کی فروخت ہوئی۔
دریں اثنا وفاقی حکومت نے تاجر برادری کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔اپٹماکے چیئرمین کامران ارشد کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اپٹما وفد نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کے بارے میں وزیر مملکت کو بریفنگ دی اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کیلئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔
ملاقات کے بعد کامران ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہیسابق چیئرمین اپٹما آصف انعام نے دعوی کیا کہ وزیر مملکت خزانہ نے اپٹما وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرئی ہے،آئی پی پیزسے مذاکرات کے نتیجے میں بھی بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔