کراچی: 26 ستمبر 2024، سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کے الیکٹرک کے پاس صرف ڈسٹری بیوشن کا لائسنس ہے، کے الیکٹرک ٹیکس وصولی نہیں کر سکتی۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایم یو سی ٹی چارجز کا نفاذ سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی خلاف ورزی ہے۔اس پر جسٹس امجد سہتو نے استفسار کیا کہ ایک سسٹم موجود ہے، ادارے بغیر ٹیکس کے کیسے چلیں گے؟ 30 سال سے پی ٹی وی کے پیسے بھی وصول کیے جا رہے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار کو دلائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔