کراچی: حکومت نے ٹیلی کام کے شعبے کےلئےپاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق تنازعات کے فوری حل کے لیے آئندہ دو ہفتوں میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کیا ہے
نگراں وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نےانھوں نے یہ بات کراچی میں پاکستان سافٹ ویئرہاؤسز ایسوسی ایشن آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن (پاشا) اور ایچ بی ایل کے اشتراک سے منعقدہ سالانہ آئی سی ٹی ایوارڈ کی پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ٹربیونل ٹیلی کام سیکٹر کے اسٹیک ہولڈرز کو ایسے مقدمات میں تیزی سے انصاف فراہم کرنے میں مدد کرے گا جو برسوں سے زیر التواء ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹیلی کام کے شعبے میں اصلاحات اور عدالتوں میں تنازعات اور مقدمات کے حل کے لیے ایک آرڈیننس کے ذریعے ٹیلی کام ٹربیونل قائم کر رہے ہیں۔
ٹربیونل اگلے دو ہفتوں میں قائم کیا جائے گا۔ ٹربیونل ایک خصوصی عدالت ہوگی جہاں ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے تنازعات کو حل کیا جائے گا تاکہ یہ مقدمات برسوں تک تاخیر کا شکار نہ ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ 5جی سروس کی فراہمی کے لئے کام جاری ہے اور آئندہ 8 ماہ میں پاکستان میں 5 جی سروس شروع کر دی جائے گی۔
انہوں نے کہ عبوری حکومت کا دورانیہ مختصر ہے لیکن اس مدت میں بھی ہم درست لائن آف ایکشن کے تحت ان اقدامات کی بنیاد ڈال جائیں گے جن سے آنے والی حکومت کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے مطلوبہ ثمرات مل سکیں گے۔ آئی ٹی سیکٹر ملکی معیشت کے استحکام میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے حکومت سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنے حصے کا کام تیزی سے کررہی ہے، انڈسٹری کو اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے اپنا مطلوبہ کردار ادا کرنا چاہیے اور جو آئی ٹی کمپنیاں اپنے زرمبادلہ کے ذخائر بیرون ممالک بینکوں میں رکھنے پر مجبور تھیں، اب وہ اپنے ڈالرز پاکستان لاکر ان کا آزادانہ استعمال کرسکتی ہیں۔
ڈاکٹرعمر سیف نیشاندار تقریب کیانعقاد پر چیئرمین پاشا محمد زوہیب خان، ایچ بی ایل انتظامیہ اور آئی ٹی انڈسٹری کو سراہا،ان کا کہنا تھا کہ اسپیکٹرم نیلامی، فری لانسرز کیلئے مشترکہ ورکنگ اسٹیشن،اور اسٹارٹ اپس فنڈز، ڈیجیٹل پیمنٹ، عالمی پیمنٹ گیٹ وے، سمیت مطلوبہ اقدامات کیلئے تیزی سے کام جاری ہے۔
انہوںنے کہا کہ میں آئی ٹی انڈسٹری کو یقین دلاتا ہوں کہ اس شعبے کے فروغ اور ترقی کیلئے پاشا اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا مقصد صرف ایک ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں پاکستان اپنا مطلوبہ مقام اور حصہ حاصل کرسکے جس سے نہ صرف پاکستانی عوام باعزت روزگار کما سکیں بلکہ پاکستان کی معیشت کو بھی استحکام مل سکے۔”
تقریب کے بارے میں بات کرتے ہوئے، چیئرمین پاشا محمد زوہیب خان نے کہا کہ، ”دو دہائیوں سے زیادہ کی ممتاز وراثت کے ساتھ، پاشا ایوارڈز ٹیکنالوجی کے شعبے میں نمایاں کامیابیوں اور بصیرت انگیز شراکتوں کا اعزاز دے رہے ہیں۔ یہ ایوارڈ ہمارے ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامے کو تشکیل دینے میں عمدگی کے انتھک جستجو کی علامت ہے۔”
اس سال تقریب کا آغاز ٹرافی کی رونمائی سے ہوا اور ایک نئے انداز سے تیار کی گئی ٹرافی متعارف کرائی گئی جو ٹیکنالوجی اور اختراع کے ہمیشہ بدلتے ہوئے منظر نامے کی عکاسی کرتی تھی۔ پاشا ایوارڈز2023 میں 34 قابلِ ذکر گولڈ ایوارڈز، 40 میرٹ ایوارڈز دئیے گئے جبکہ مجموعی طور پر 727 نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی جو نمایاں ترقی اور پاکستانی ٹیک انڈسٹری کی ترقی میں حصہ دار تھے۔ پورے پاکستان سے 82 ججوں کے پینل نے ایک منصفانہ اور سخت جانچ کے عمل کو یقینی بنایا۔