اسلام آباد: 06 ستمبر 2024، فیدڈرل ورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ڈیولپرز اور بلڈرز پر جائیداد کی الاٹمنٹ اور ٹرانسفر پر ڈیوٹی کی وصولی اور ادائیگی کے طریقہ کار سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے جمعرات کو جاری کردہ 2024 کے ایک نوٹیفکیشن ایس آر او 1376 کے ذریعے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی )کی ادائیگی کے لیے کمپیوٹرائزڈ ادائیگی کی رسید (سی پی آر ایف ای) بھی جاری کی ہے، یہ ترامیم فیڈرل ایکسائز رولز 2005 میں کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے ذریعے ایف بی آر نے ڈیولپرز کی تعریف ایسے شخص کے طور پر کی ہے جو زمین کو رہائشی یا کمرشل پلاٹوں میں تبدیل کرتا ہے اور پھر اسے فروخت کرتا ہے۔
ڈیوٹی جمع کرنے کے طریقہ کار کے مطابق اگر خریدار خریداری کے وقت فائلر ہے تو تجارتی جائیداد کی الاٹمنٹ یا منتقلی کے وقت، اوپن پلاٹس یا رہائشی جائیداد کی پہلی الاٹمنٹ یا منتقلی کے وقت ادا کی جانے والی مجموعی رقم کا 3 فیصد ڈیولپر یا بلڈر کو وصول کرنا ہوگا۔
اگر خریدار مقررہ تاریخ تک انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں ناکام رہتا ہے تو ڈیوٹی کی شرح مجموعی رقم کا 5 فیصد ہوگی،