خالق نگر: ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن کاہنہ نے خراب میٹروں کی تبدیلی کے بعد صارفین پر بجلی گرا دی سینکڑوں صارفین کو ایوریج بلوں کی مد میں لاکھوں یونٹس ڈال دیئے گئے صارفین بجلی کا بلوں میں تصحیح کیلئے دفتر میں تانتا بندھ گیا بااثر اور سفارشی بلوں کو فوری تصحیح کر کے واپس کر دیا گیا۔
دیگر صارفین روزانہ کی بنیاد پر دفتر میں دھکے کھانے لگے ایس ڈی اوسب ڈویژن کاہنہ کا بلوں میں تصحیح سے انکار صارفین کو پورا بل جمع کروانے کا حکم صارفین بجلی کا کاہنہ سب ڈویژن میں ہو رہی ناانصافی پر شدید احتجاج اعلی حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق لیسکو سب ڈویژن کاہنہ ایس ڈی او کے دست راست میٹر انسپکٹر نے ایس ڈی او کی ایما پر گزشتہ ماہ تبدیل کئے گئے۔
بجلی کے خراب میٹروں کو تبدیل کرنے کے بعد سینکڑوں صارفین کو لاکھوں یونٹس کے ایوریج بل ڈال دیئے دفتر میں بلوں کی تصحیح کیلئے صارفین بجلی کا تانتا بندھ گیا سفارشی اور بااثر لوگوں کے بلوں کو فوری تصحیح کے بعدواپسی مجبور اور بغیر سفارش کے آٗئے صارفین دفتر میں خواری کی سزا بھگتنے لگ گئے۔
میٹر انسپکٹر آفتاب اور ایس ڈی او کاہنہ نوید کا اکثر صارفین سے ہتک آمیز رویہ اور بلوں میں تصحیح سے انکار صارف کو پورا بل جمع کروانے کے احکامات مہنگی بجلی کے دور میں مجبور شہریوں کا ایس ڈی او کاہنہ اور میٹر انسپکٹر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے سب ڈویژن کاہنہ کی طرف سے ہو رہی نانصافی پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ اضافی بل ڈالنے اور ہتک آمیز رویہ کے بارے میں موقف جاننے کیلئے رابطے پر میڈیا نمائندوں سے میٹر انسپکٹر آفتاب کی بدتمیزی اور موقف دینے سے انکار ایس ڈی او کاہنہ نے اپنے موقف میں بتایا کہ میں اس معاملے پر کچھ نہیں کر سکتا بل پورے جمع کروانے ہوں گے۔