جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Dhaka

ڈھاکا سے باکو جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی:13 ستمبر 2024، بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا سے آذربائیجان کے دارالخلافہ باکو جانے والی پرواز نے فنی خرابی کے باعث کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائی پرو ایئر لائن کی پرواز ایف پی 5202 ڈھاکا سے باکو جا رہی تھی کہ بھارتی فضائی حدود میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ہائیڈرولک سسٹم میں خلل کے باعث بوئنگ 747 طیارہ بلندی نہیں پکڑ پا رہا تھا۔طیارہ پاکستانی حدود میں داخل ہوا تو مبینہ طور پر فنی خرابی دور نہ ہوئی جس پر پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کراچی سے رابطہ کر کے لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔اجازت ملنے پر پائلٹ نے کارگو پرواز کو ری روٹ کیا اور سکھر کے قریب سے طیارے کو کراچی کی طرف موڑ دیا۔

پرواز نے رات پونے 3 بجے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔آخری اطلاعات آنے تک طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر موجود تھا جس کا معائنہ کیا جا رہاتھا۔ ترجمان پی اے اے کے مطابق باکو فلائٹ نے ایندھن کی کمی کے باعث کراچی لینڈ کیا، فلائی پرو کمپنی کی پرواز بغیر کسی مدد کے بحفاظت رات 2 بج کر 40 منٹ پر کراچی اتری۔

About Eisha

Check Also

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

FBR

ملک بھر کے سپیشل اکنامک زونز کا فضائی جائزہ مکمل

اسلام آباد، 18 دسمبر 2024: وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان کی ہدایت پر …

Karachi

حیدرآباد: کاروبار میں نئی روشنی کی جھلک

کراچی، 18 دسمبر 2024: حیدرآباد سے کاروبار کے حوالے سے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے