جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Bank Mukaramah

بینک مکرمہ کی این سی آر، ویو ٹیک کے ساتھ شراکت داری

کراچی، 11 ستمبر 2024: بینک مکرمہ لمیٹڈ نے ملک بھر میں اپنے سیلف سروس بینکنگ نیٹ ورک کو مؤثر بنانے کے لیےاین سی آرکے چینل پارٹنر ویوٹیک کے ساتھ معاہدہ کیاہے، جس کے تحت بینک اپنی ڈیجیٹل سروسز کی صلاحیتوں اور کسٹمر کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنانے کے لیے این سی آر کی جدید ترین اے ٹی ایم ٹیکنالوجی کو اپنے آپریشنز میں شامل کرے گا۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب بینک مکرمہ لمیٹڈ کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد ماجد خان، ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسرفرحان بیگ، کنٹری ہیڈ آف ایڈمنسٹریشن جنید انیس خان اور ہیڈ آف اے ڈی سی اشفاق نوید کے علاوہ این سی آر کارپوریشن کے کنٹری منیجر ہاشم میمن اور ویوٹیک کے جنرل مینجر آفتاب خان شریک تھے۔ اس شراکت داری کے تحت بینک مکرمہ لمیٹڈ کی مختلف برانچس اور آف سائٹ مقامات پر 200 سے زائد جدید ترین این سی آر سیلف سروس اے ٹی ایم مشینوں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔

اس حوالے سے بینک مکرمہ لمیٹڈ کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جواد ماجد خان کا کہنا تھا کہ، ”یہ شراکت داری ڈیجیٹل بینکنگ چینلز کے ذریعے کسٹمرز کی سہولت میں اضافہ کرنے کے حوالے سے ہمارے وژن میں ایک اہم پیش رفت کی نمائندگی کرتی ہے۔“ انہوں نے مزید کہا :” این سی آر اور ویو ٹیک کے تعاون سے بینک مکرمہ لمیٹڈ سیلف سروس بینکنگ انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنا کر صارفین کے لیے اعلیٰ درجے کی کارکردگی اور قابل اعتماد خدمات کو یقینی بنائے گا-"

About Eisha

Check Also

Sialkot

وفاقی وزراء کی برآمدات کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کی یقین دہانی

سیالکوٹ، 19 دسمبر 2024: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیر دفاع خواجہ محمد …

FO Addressing

وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کا تاریخی فیصلہ

اسلام آباد، 19 دسمبر 2024: وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت، محترمہ فوزیہ وقار نے ایک …

DALFA Cattle Show

ڈیلفا کیٹل شو 17 سے 19 جنوری 2025 تک کراچی کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگا

کراچی، 18 دسمبر 2024: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر کراچی کے گورنر …

DUHS And APPNA

ڈاؤ یونیورسٹی اور اپنا کا اشتراک: ڈاؤ-اپنا سینٹر فار ایمرجنگ ٹیکنالوجیز کے قیام کا اعلان

کراچی، 18 دسمبر 2024: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اور ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے