جمعہ , جنوری 10 2025
تازہ ترین
Sydney EFAM

آسٹریلیا میں مسلمانوں کنونشن ہر سال کروانے کا اعلان

تحریر۔ عارف الحق عارف

آسٹریلیا میں مسلمانوں کی تاریخ کا سب سے بڑا دو روزہ کنونشن اتوار کی رات ساڑھے دس بجے اللہ و اکبر کے نعروں کی گونج اور اس اعلان کے ساتھ ختم ہوگیا کہ آئندہ ہر سال اس سے بھی بڑا کنونش منعقد ہوگا اور آئندہ سال کےلئے اس جگہ کی ابھی سے بکنگ کرالی گئی ہے۔

اس کا اعلان اس کنونشن کو منعقد کرنے والی اس ملک کی سب سے بڑی جماعت اسلامک فورم فار آسٹریلین مسلم کے صدر محمد رئیس خان نے اللہ اکبر کے فلک شگاف نعروں اور تالیوں کی گونج میں کیا۔اس کنونشن میں پانچ ہزار سے زیادہ مسلمانوں نے شرکت کی جن میں بچے، نوجوان،خواتین و حضرات اور بزرگ شامل تھے۔

رئیس خان نے ایفام کے اس کنونشن کو توقع سے بھی زیادہ کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ اس کا فضل وکرم نہ ہوتا تو یہ کنونشن کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا تھا۔انہوں نے اس کےلئے گزشتہ چھ ماہ سے دن رات کام کرنے والی ایفام کے نوجوانوں کی ٹیم کو ان سنگ ہیروز قراردیا اور کہا کہ ایفام کی قیادت، شوری اور ان کارکنوں نے کسی حرص و تمنا کے بغیر صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر دن رات کام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا کامیاب کنونشن انشااللہ آسٹریلیا کے مختلف النوع رنگ، نسل اور زبانیں بولنے والے مسلمانوں کے اتحاد اور ان کے آسٹریلوی معاشرے میں قائدانہ کردار میں ایک سنگ میل کی حیثیت اختیار کرے کا اور یہاں اسلام کے فروغ اور آئندہ نسل کی تعلیم و تربیت میں اہم کرادار متعین کرے گا۔

انہوں نے آسٹریلوی مسلمانوں کے تمام طبقات اور اسلام کے فروغ کےلئے کام کرنے والی جماعتوں،تنظیموں اور آئمہ حضرات اور موثر طبقات سے اپیل کی کہ وہ اس ملک میں اسلام کے فروغ میں موثر کردار ادا کرتے ہوئے باہمی اتحاد کا بھی مظاہرہ کریں کیوں کہ باہمی اتحاد وقت کی ضرورت بھی ہے اور ہماری بقا اور فلاح کا ضام ن بھی۔

اس کنونشن میں اس ملک کی قومی سیاسی اور مسلمانوں کی دینی قیادت نے بھرپور شرکت کی اور ایفام کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔آسٹریلیا کے مفتی اعظم مصری نژاد علامہ ڈاکٹر ابراہیم ابو محمد اور آسٹریلیا کے اماموں کی نیشنل آئمہ کے صدر علامہ شادی السلیمان دونوں دن کنونشن میں موجود رہے اور مختلف پروگراموں میں اظہار خیال بھی کیا اور ایفام کے ساتھ آئندہ بھی اپنے کامل تعاون اور اظہار یکجہتی کیا۔امریکہ کے بڑے اسکالر ڈاکٹر یاسر قاضی نے اس کو آسڑیلیا کی تاریخ میں مسلمانوں کا بڑا کنونشن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی آئندہ نسلوں کے لئے کامیابی اور آسٹریلیا میں اسلام کے فروغ میں روشنی کا مینار ثابت ہوگا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایفام اس طرح کا کنونشن ہر سال منعقد کرے گا اور شرکاء کی تعداد ہر سال سے دوگنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی یہاں آتے رہیں گے اورکنونشن میں ہر ممکن تعاون کریں گے۔اکنا امریکہ کے صدر ڈاکٹر محسن انصاری نے اس کو آسٹریلیا کے مسلمانوں کا تاریخ ساز کنونشن قرار دیا اور کہا کہ اس سے یہاں کے مسلمانوں کی نوجوان نسل کو نیا عزم اور حوصلہ ملا ہے اور ان کے ایمان میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ایفام ایسے کنونشن نا صرف سڈنی بلکہ آسٹریلیا کے تمام بڑے شہروں میں منعقد کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکہ میں اس طرح کے اکنا کے قومی کنونشنوں میں ۱۹۹۸ سے شرکت کررہے ہیں۔

ایک ایسے وقت النا کنونشن میں شرکت کی جب ہمارا چھوٹا بیٹا عمار صرف تین دن کا تھا۔اکنا کے امریکہ مسلمانو ں کی سب سے بڑی جماعت بننے میں اکنا کے کنونشنوں کا کلیدی کردار ہے۔اس سال بالٹی مور میں ہمارے تین روزہ کنونشن میں ۳۰ ہزار افراد نے شرکت کی۔ایک سال میں اس کے علاوہ ہم نے چار علاقائی کنونشن منعقد کئے ہیں۔

ان میں مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ افرادنے شرکت کی جن میں نوجوانوں کی تعداد سب سے بڑی ہے۔ڈاکٹر محسن نے کہا کہ آپ کو بھی آسٹریلیا میں ہر سال اس طرح کے کنونشن منعقد کرنا ہوں گے۔ انہوں نے جذبہ ایمانی سے لبریز شرکائے کنونشن سے سوال کیا۔ کیا آپ کے نزدیک یہ کامیاب کنونشن تھا جس کے جواب میں مجمع نے بآواز بلند کہا جی ہاں۔یہ کنونشن ہر لحاظ سے کامیاب ہوا ہے جس کا ہماری نوجوان نسل کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔

About admin

Check Also

Islam

ادشاہ وقت

عمر بن عبدالعزیزؒ کے پاس ایک عورت آئی جس کی پانچ جوان بیٹیاں تھی خاوند …

Islam

کیا اذان، تلاوت، کھانے کے دوران سلام کا جواب دے سکتے ہیں؟

سوال: اذان کے دوران، کھانا کھانے کے دوران یا قرآن کی تلاوت کے دوران سلام …

Janat

دنيا ميں جنت کا مزہ

حضرت انس بن نضر رضی اللہ تعالی عنہ ايک صحابی تھے جو بدر کی لڑائی …

مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے گولی لگنے سے جاں بحق

تلمبہ : عالم شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے