جمعرات , جنوری 9 2025
تازہ ترین
Media

سوشل میڈیا مستقبل میں سب سے اہم کردار ادا کرے گا

کراچی: سوشل میڈیا مستقبل میں سب سے اہم کردار ادا کرے گا،ذرائع ابلاغ میں سب سے زیادہ اہمیت اختیار کر جانے والا یہ میڈیم تیزی کے ساتھ دنیا میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے، اس سے منسلک ہونے والے اپنے روشن مستقبل کے ضامن ہوں گے، دنیا میں تیزی سے مقبول ہونے والی مصنوعی ذہانت کے استعمال سے مطلوبہ مقاصد کا حصول ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار معروف صحافی اور ایڈباکس کے سی ای او ریحان حیدر و دیگر نے کراچی پریس کلب میں منعقدہ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا،ان میں سندھ حکومت کے محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر انفارمیشن (سوشل میڈیا)پیرزادہ فیصل فاروقی، فدا حسین بالادی، کراچی پریس کلب کے قائم مقام صدر رشید میمن، سیکریٹری شعیب احمد، معروف سینیئر صحافی و میڈٹیک کے سی ای او ارمان صابر شامل تھے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے ذرائع ابلاغ کے تمام شعبہ جات کو بہت پیچھے چھوڑ دیا ہے،اس حوالے سے ساری دنیا میں ایک بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جو علمی اضافے کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے تاہم سوشل میڈیا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے استعمال کے سبب اس حوالے سے قانونی ضابطوں کا نفاذ لازم ہے۔ ریحان حیدر نے کہا سوشل میڈیا میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس یعنی مصنوعی ذہانت کا استعمال بتدریج تیزی سے بڑھ رہا ہے،اور اس کے دور رس اثرات بھی سامنے آرہے ہیں،سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کو اپنی قابلیت و اہلیت میں اضافے کے ساتھ مقاصد حاصل کرنے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال لازم و ملزوم ہو گیا ہے،اس سلسلے میں انٹرنیٹ کے توسط سے بہترین وسائل استعمال کر کے اپنی استعداد کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ارمان صابر نے کہا کہ یوٹیوب مونیٹائزیشن یا فیس بک مونیٹائزیشن کے ساتھ ساتھ لوکل مونیٹائزیشن پر بھی غور کرنا چاہیے اور اس کا بھی ایک قابل عمل ماڈل تیار کرنا چاہیے جس سے صحافیوں اور کنٹینٹ کرییٹرز کو مالی فوائد ہو سکتے ہیں۔ ڈائریکٹر سوشل میڈیا فیصل فاروقی نے کہا کہ لوکل مونیٹائزیشن کا خیال بہت اچھا ہے اور اس پر غور کیا جا سکتا ہے کہ یہ کس حد تک قابل عمل ہو سکتا ہے۔

سیکرٹری کراچی پریس کلب شعیب احمد نے کہا کہ پریس کلب ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے اور اس سلسلے میں سیمینار ورکشاپ اور ٹریننگ سیشنز منعقد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے فروغ میں کراچی پریس کلب ہر وہ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے جو ممبرز اور صحافیوں کے مفاد میں ہو۔سیمینار میں سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، آخر میں کراچی پریس کلب کی جانب سے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

About admin

Check Also

عالمی کھجور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر یو اے ای قونصل خانے میں پرتکلف عشائیہ

کراچی: 05 اکتوبر 2024، ایکسپو سینٹر کراچی میں بین الاقوامی کھجور فیسٹیول کے پہلے روز …

Lahore

امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کا پہلا دورہ لاہور

لاہور: 04 اکتوبر 2024، – امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کی ڈپٹی چیف آف مشن ( …

Pak Link

آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن سے پاکستانی تاجروں کو امیدیں

نان ننگ (شِنہوا) چین ۔ آسیان نمائش کے 21 ویں ایڈیشن کے نمائشی علاقے میں …

Internet

انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا مسئلہ بدستور برقرار

کراچی: 21 ستمبر 2024، پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی اور بار بار تعطل کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے