لاہور: 09 ستمبر 2024، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی جانب سے پنجاب کے سکولوں میں بچوں کے استحصال سے بچاؤ کے لئے ایس او پیز تیار کر کے محکمہ داخلہ پنجاب کو ارسال کر دیئے گئے۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ پنجاب میں تمام سکولوں میں بچوں کو استحصال اور بدسلوکی سے بچانے کیلئے ایس او پیز تیار کئے گئے ہیں، ایس او پیز تیار کرنے کا مقصد بچوں کے ساتھ استحصال اور بدسلوکی کے واقعات کی روک تھام کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تیار کردہ ایس او پیز ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو ارسال کردئیے گئے ہیں، تیار کردہ ایس او پیز پنجاب کے تمام سکولوں میں لاگو کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانولہ میں بچیوں کے ساتھ ذیادتی اور استحصال کے افسوسناک واقعے کے تناظر میں ایس او پیز تیار کئے گئے ہیں۔